(70) افعال تعجب

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ ہَدَانَا لِہٰذَا وَ مَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ اَنْ ہَدَانَا اللّٰہُ
رَبِّ اشۡرَحۡ لِىۡ صَدۡرِىۙ‏ وَيَسِّرۡ لِىۡۤ اَمۡرِىۙ‏ وَاحۡلُلۡ عُقۡدَةً مِّنۡ لِّسَانِىۙ‏ يَفۡقَهُوۡا قَوۡلِى

رَبِّ يَسِّرْ وَ لَا تُعَسِّرْ وَ تَمِّمْ بِالْخَيْرِ
افعال تعجب
وہ افعال ہیں جن کو تعجب کے اظہار کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ یہ دو صیغے ہیں "صِیْغَتَا التَّعَجُّب" کہا جاتا ہے۔
1: مَا اَفْعَلَهٗ جیسے مَا اَحْسَنَهٗ وہ کس قدر حسین ہے!
2: اَفْعِلْ بِهٖ جیسے مَا اَحْسِنْ بِهٖ وہ کیا ہی حسین ہے!
دونوں صیغوں میں ضمیر کی جگہ ہر قسم کا اسم ظاہر (مذکر، مؤنث، واحد، مثنی، جمع) اور تمام ضمائر لگا سکتے ہیں۔ جیسے
مَا اَحْسَنَ زَیْدًا زید کس قدر حسین ہے!
اَحْسِنْ بِزَیْدٍ زید کیا ہی حسین ہے!
مَا اَطْوَلَ الْوَلَدَیْنِ دونوں لڑکے کتنے لمبے ہیں!
اَقْصِرْ بِالنِّسَاءِ عورتیں کتنی چھوٹی ہیں
ماضی کے لیے کَانَ اور مستقبل کے لیے یَکُوْنُ بڑھا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے
مَا کَانَ اَطْوَلَ الْوَلَدَ لڑکا کتنا لمبا تھا!
مَا یَکُوْنُ اَطْیَبَ مَنْظَرَ الْبَحْرِ سمندر کا منظر کیا ہی پاکیزہ ہو گا!
یہ صرف ثلاثی مجرد کے ان ابواب سے آتے ہیں جن میں رنگ اور عیب کے معنی نہ ہوں۔
رنگ اور عیب کے معنی دینے والے ابواب اور مزید فیہ یا رباعی ابواب کے مصادر پر اَشَدَّ یا اَشْدِدْ یا اَعْظَمَ یا اَعْظِمْ لگانے سے یہ معنی پیدا کیے جا سکتے ہیں جیسے
مَا اَشَدَّ اِکْرَامَهٗ
اَشْدِدْ بِاِکْرَامِهٖ


و آخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على أشرف الانبیاء و المرسلين سيدنا محمد و على آله وصحبه أجمعين


والسلام
طاہرہ فاطمہ
2022-09-29
 
Top