محمد اجمل خان

وفقہ اللہ
رکن
اللہ نے فرعون کو عبرت کا نمونہ بنایا
تاکہ
ہر طاقتور حکمران عبرت پکڑے
اور
فرعونیت کی راہ سے اجتناب کرے
لیکن
طاقت و اقتدار میں آکر بہت کم ہی حکمران فرعونیت کی روش سے بچتے ہیں
پر
جو بچتے ہیں وہ نامور ہو جاتے ہیں
مگر
فرعون بھی تو نامورہے
لیکن
اس کا نام آور ہونا تو عبرت کیلئے ہے
اور
اللہ کی لعنت اور غضب کے ساتھ ہے
جب کہ
*موسی علیہ السلام کا نامور ہونا*
*تمام انسانوں کی ھدایت کیلئے ہے*
اور
*اللہ کی سلامتی و رحمت کے ساتھ ہے*
اب
یہ ہر طاقتور/حکمران پر منحصر ہے
کہ
وہ کس کٹیگری میں نامور ہونا چاہتا ہے۔
اللہ تعالی ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو ہدایت دے۔ آمین
*فرعونیت طاقت کا نشہ ہے، جو صرف حکمران طبقہ تک ہی محدود نہیں ۔ ۔ اپنے دائرے میں دیکھ لیں، آج ہرشخص فرعون ہے ۔۔ ہم بھی اور آپ بھی*۔
تحریر: *انجنئیر محمد اجمل خان*
 
Top