قارئین کرام ! آپ سے کچھ کہنا ہے

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
قارئین کرام ! آپ سے کچھ کہنا ہے
سب سے پہلے آپ سب قارئین کرام کی خدمت میں محبت بھرا سلام! ایک مکمل، باقاعدہ اور منفرد سہ ماہی مجلہ کی حیثیت سےاور الغزالی فورم کے ترجمان "افکار قاسمی" کا شمارہ جنوری تا مارچ 2023 کی تیاری قارئین کرام شروع کر دی گئی ہے۔
ہم اس مقام تک پہنچنے پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے آگے سر بسجود ہیں اور اپنے قارئین اور محبان کے بھی بےحد ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمارے لیے یہ مرحلہ آسان کرنے میں مدد کی۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ رسالہ جو ملت اسلامیہ کے اردو پڑھ سکنے والے ہر فرد، کم پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ، سیاسی اور غیرسیاسی، شہری اور دیہاتی مردوخواتین کے لیےدلچسپ، معلومات افزا، ذہن ساز، مفید، کارآمد اور ضروری و ناگزیر ہو۔
ہم آپ کی تحاریر کے منتظر ہیں۔ آپ منتخب مضامین اور شعراء کا منتخب کلام بھی بھیج سکتے ہیں۔ حمدو نعت اور فکاہیہ مضامین جو اخلاقی حدود میں رہ کر لکھے گئے ہوں/منتخب کیے گئے ہوں، بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔
بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں ایسا ہرگز نہ کیجئے کیونکہ ایسی تحاریر شائع نہیں کی جاتیں۔ مضامین افکار قاسمی مجلہ کے کسی رکن کو پی ایم کردیں یا پھر درج ذیل پتہ پر ای میل کرسکتے ہیں۔
آپ افکار سے متعلق اپنے مضامین ہماری ویب سائب www.algazali.org پر رجسٹر ہو کر ماہانہ افکار قاسمی سیکشن میں دے سکتے ہیں یا افکار قاسمی کی ای میل ایڈریس qasmimag@gmail.com پر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔

ہمیں انتظار رہے گا۔

شکریہ
پیغام از: افکار قاسمی ٹیم​
 
Top