درخواست برائے بیماری

فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
محترم و مکرم جناب استاد ذی مرتبت خدمت عالیہ میں آداب عرض ۔موضوع اجازت نامہ برائےتعطیل علت طبعیت علیل۔جناب من امید کرتے ہیں ہم آپ ہونگے خوش و خرم خدا صدا پلائے آپ کو جام جم۔ بندہ پرور باادب و احترام خدمت عالیہ میں ناچیز لب کشائی کی جسارت کرتا ہے۔ نقاہت و سرگرانی بنے ہیں دشمن جانی ورنہ بندہ نہ کرتا روگردانی۔آپ کے حضور زانوئے تلمذ طے کرتا ضرور۔ لیکن طبیعت مضمحل ہے۔ آپ سے التجا بس یہی ہے۔کرم مجھ پہ اتنا کیجئےرخصت دو روز کی عنایت کیجئے۔ طاقت نہیں ہے جی میں حضورکہ کروں مزید کلام۔
فقط والسلام
بندہ مطیع و فرمانبردار عبد الستار ابن عبد الابرار
لکھنؤ امین آباد گھر نمبر 7
(تحریر کردہ نامعلوم)
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
کہیں کہیں لفظ اردو کے دو الفاظ جڑ گئے ہیں وہ تحریر کا لطف کر کرا کررہے ہیں۔
محترمہ کی خدمت عالیہ میں درخواست کروں گا کہ ان الفاظ کو ان کی اپنی جگہ پر رکھ کر تحریر کے لطف کو بحال کریں
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
محترمہ کی خدمت عالیہ میں درخواست کروں گا کہ ان الفاظ کو ان کی اپنی جگہ پر رکھ کر تحریر کے لطف کو بحال کریں
محترم و مکرم منتظم اعلی ہم آپ کے حکم نامے پر عمل کرنے سے قاصر ہیں علت یہ کہ درج بالا تحریر میں اب تدوین کا وقت اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
محترم و مکرم و معظم منتظم اعلی صاحب
معلوم ہے کہ آپ حکم نامہ نہیں تھما رہے ۔ ہم نے حکم کشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلی، ابہام یا شک سے کوسوں دور، غیر مبہم، صاف، صریح، کھلے، روشن، نمایاں الفاظ میں لکھا کہ اب مدت وقت اختتام پذیر ہے۔تصحیح ممکن نہیں۔باقی ہم بارہ حکم نادار ہیں۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
محترم و مکرم و معظم منتظم اعلی صاحب
معلوم ہے کہ آپ حکم نامہ نہیں تھما رہے ۔ ہم نے حکم کشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلی، ابہام یا شک سے کوسوں دور، غیر مبہم، صاف، صریح، کھلے، روشن، نمایاں الفاظ میں لکھا کہ اب مدت وقت اختتام پذیر ہے۔تصحیح ممکن نہیں۔باقی ہم بارہ حکم نادار ہیں۔
پہلے پہل تو یہ بتلائیے کہ آنجنابہ کو حکم کشی کا احساس کیسے ہوا ؟
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
پہلے پہل تو یہ بتلائیے کہ آنجنابہ کو حکم کشی کا احساس کیسے ہوا ؟
معاملہ کچھ یوں در پیش ہے کہ ہم نے فورم کو ملاحظہ کیا اور ایک نتیجہ اخذ کیا کہ تمام محترمان و مکرمان حضرات آپ حضرت کی حکم کشی بدرجہ اولی کرتے ہیں تو اس لیے۔
باقی تمام تر ذمہ داری محترمہ @طاہرہ فاطمہ صاحبہ پر
 
Last edited:

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
معاملہ کچھ یوں در پیش ہے کہ ہم نے فورم کو ملاحظہ کیا اور ایک نتیجہ اخذ کیا کہ تمام محترمان و مکرمان حضرات آپ حضرت کی حکم کشی بدرجہ اولی کرتے ہیں تو اس لیے۔
باقی تمام تر ذمہ داری محترمہ @طاہرہ فاطمہ صاحبہ پر
یہ بلکل بھی قابل قبول بات نہیں فرمائی آپ نے
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
کیا عجب الفاظ فاخرہ میں دیمک کی طرح چھپے ہوے قہر وغضب کے نشتر چلاے جارہے ہیں۔۔ہمارے جیسے عقل و خرد سے پیدل ۔۔ہجوم الفاظ کی گرد میں اٹے ہوے ہیں ادھر محترم المقام ۔۔اونچا نام۔۔اور محترمہ مقدسہ عالی مرتبت ۔۔عالی نسبت ۔۔طرح دی جارہی ہیں۔۔اللہ تمامی احباب کو سلامت تاقیامت رکھے
 
محترم و مکرم و معظم حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب
آپ کے عظیم ، عالی شان ،ارشادات عالیہ ہماری فہم و فراست میں براجمان ہونے سے قاصرمحسوس ہوتے ہیں۔
اس سے قبل آپ ہم ناچیز پر کربناک، غضبناک ، دہشت ناک ہونے کا ارادہ مصمم فرمائیں ہم جان کی امان ضمانت چاہتے ہوئے فصیح و بلیغ و شیرینی زبان میں آپ کی خدمت عالیہ شریفہ میں آداب بجا لاتے ہوئے یہ عرض کرنے جسارت کرتے ہیں
آپ کو کس لمحے اس بات کا احساس ہوا کہ ناچیز کی طرف سے قہر و غضب کے نشتر چلائے گئے؟آپ کے الفاظ نوک نشتر کی مانند نشتر بہ دل ہو رہے ہیں اور اس سے ایک غم اندوختہ، نہال غم اگنے کے امکانات بڑھتے معلوم ہوتے ہیں۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
عالی نسبت
عالی مرتبت،عالی نسبت،عظیم الفطرت،عظیم المرتبت،مکرم ومحترم ،مخدوم سبحانی آپ نے آکر جو اردو کی فصاحت وبلاغت کے ساتھ فصیح السان میں اپنے کلمات ارشادات سے ہمیں نوازا
یقین مانیں دل عش عش کر اٹھا
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
محترم و مکرم و معظم حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب
آپ کے عظیم ، عالی شان ،ارشادات عالیہ ہماری فہم و فراست میں براجمان ہونے سے قاصرمحسوس ہوتے ہیں۔
اس سے قبل آپ ہم ناچیز پر کربناک، غضبناک ، دہشت ناک ہونے کا ارادہ مصمم فرمائیں ہم جان کی امان ضمانت چاہتے ہوئے فصیح و بلیغ و شیرینی زبان میں آپ کی خدمت عالیہ شریفہ میں آداب بجا لاتے ہوئے یہ عرض کرنے جسارت کرتے ہیں
آپ کو کس لمحے اس بات کا احساس ہوا کہ ناچیز کی طرف سے قہر و غضب کے نشتر چلائے گئے؟آپ کے الفاظ نوک نشتر کی مانند نشتر بہ دل ہو رہے ہیں اور اس سے ایک غم اندوختہ، نہال غم اگنے کے امکانات بڑھتے معلوم ہوتے ہیں۔
مولانا اپنا دفاعی نظام و مورچہ مضبوط کروالیں
جو نشتر آپ نے چلائے اب آپ پر چلیں گے
 
فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
جو نشتر آپ نے چلائے اب آپ پر چلیں گے
بالکل بھی نہیں۔ قطعی نہیں۔ ہم نے تو کوئی نشتر زار نہیں کھولا۔ نہ ہی ہمارا اس طرح کوئی ارادہ معلوم ہوتا ہے۔ آپ نے حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالی کو اپنا دفاع مضبوط کرنے کا مشورہ عنایت فرمایا ہے اس سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی طرف سے الفاظ کے نشتر وہ بھی قہر و غضب کے سنکھیا میں بھگو بھگو کر مولانا صاحب پر برسائے جائیں گے؟؟؟
یہ صحیح نہیں ہے۔ اب تو واقعی مولانا صاحب کو اپنے امور دفاع، امور داخلہ، خارجہ، مجلس شوری سب مضبوط کرنے کی ضرورت در پیش ہے۔سلطان معظم کی طرف سے کبھی بھی ناگہانی حملہ کی صورت میں بچاؤ کی تدابیر تو مولانا صاحب کو جلد از جلد اختیار کرنی چاہیے۔
 
جس طرح جنابہ نے بندہ حقیر و فقیر و عاجز کے الفاظ و ارشادات کی تشریح فرمائی تب ہمیں علم ہوا کہ
ہمارے یہ چنندہ الفاظ اتنے خطرناک و غضبناک و دہشتناک و المناک ہونگے یہ ہماری عقل مبارک کے کسی کونے میں بھی وارد نہ ہوئے ہونگے
ادائیگی کے الفاظ کو اس نہج پر موڑ دیا گیا جس کی قطعی ضرورت نہ تھی
اور مولانا کو خواہ مخواہ سلطان کی دشمنی پر اکسا دیا
 
محترم و مکرم و معظم، سلطان عالی مقام،عالی تبار، عالی منزلت و مرتبت ہم نے آپ کے بگھارے ہوئے الفاظ و ارشادات کی قطعی الثبوت کوئی تشریح، توضیح وتصریح نہ کی ہے۔ اور ناچیز کے یہ الفاظ قطعی الدلالت ہیں۔
ادائیگی کے الفاظ کو اس نہج پر موڑ دیا گیا جس کی قطعی ضرورت نہ تھی
ناچیز تو صرف اس دھڑکا کے بارے بیان کر رہی تھی جو ہمیں خلش آشوب معلوم ہو رہے تھے۔
اور مولانا کو خواہ مخواہ سلطان کی دشمنی پر اکسا دیا
ہم نے تو آپ کے ان درج ذیل شعلگی الفاظ سے سہم چڑھ کر لکھا تھا کہ نامعلوم کس لغزش یا غلط بیانی کی پاداش میں آپ حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالی کو مشورہ ٹھہرا رہے ہیں کہ ناچیز پر الفاظ کے نشتر چلائے جائیں۔
جو نشتر آپ نے چلائے اب آپ پر چلیں گے
 
مریم بی بی

وفقہ اللہ
رکن
عالی مرتبت،عالی نسبت، محترم و مکرم حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالیہ اس ضمن کیا ارشاد فرماتے ہیں؟
عالی مرتبت،عالی نسبت، محترم و مکرم حضرت مولانا نور الحسن انور صاحب دامت برکاتہم العالیہ سب کوچھوٹی چھوٹی میٹھی گولیاں کھانے کو دیں گے۔تا کہ چنندہ خطرناک و غضبناک و دہشتناک و المناک الفاظ نوک نشتر کی مانند نشتر بہ دل نہ ہوں اور اس سے ایک غم اندوختہ، نہال غم اگنے کے امکانات ختم ہو جائیں۔ اور الغزالی نشترزارسے گلستان و گلزار بن جائے۔
 
Top