زلزلوں کا اسلامی فلسفہ

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
زلزلوں کا اسلامی فلسفہ
احاديث مبارکہ اور علم ارضيات کا تقابلى مطالعہ​

زلزلے کيسے رونما ہوتے ہيں؟ ان کے واقع ہونے کے اسباب کيا ہيں؟ ہمارى زمين کا اندرونى ڈھانچہ کيا ہے اور اس کا طبيعى اور جيولو جيائى ميکانزم کس طرح سرگرم عمل ہے؟ احاديث اور علم ارضيات کى روشنى ميں ايک نئے نقطہ نظر سے بحث، جس ميں احاديث اور علم ارضيات کا تقابلى مطالعہ پيش کرتے ہوئے احاديث کى روشنى ميں زلزلوں کے اسباب وعلل اور دوسرے جيولو جيائى حقائق کى ايک نئى تفسير پيش کى گئى ہے جو جد يد جيولو جيائى حقائق ونظريات سے حيرت انگيز طريقہ سے ميل کھاتى ہے۔ اسلامى فلسفہ و کلام کى حقانيت کو اجاگر کرنے والى ايک معرکة الآراء علمى پيش کش جو جديد علوم کے اسلاميانے کے سلسلے کى ايک اہم اور قيمتى کڑى ہے۔ يہ کتاب علمى حلقوں سے عالمى پيمانے پرز بردست خراج تحسين حاصل کر چکى ہے۔ اس کتاب کے سلسلے ميں بعض اہل علم کے تاثرات ملاحظہ ہوں:

’’يہ کتاب انگريزى خواندہ مسلمانوں کے کتبخانوں کے لئے ايک قيمتى اضافہ ہے۔اس کتاب کو شائع کروا کر انگريزى بولنے والے ممالک ميں مہيا کروائى جانى چاہئے۔‘‘ (انٹرنيشنل اسلامک پبلشنگ ہاؤس ، رياض ،سعودى عرب)

’’اس کتاب ميں ايک بڑا اہم اور نيا نظريہ پيش کيا گيا ہے۔‘‘ (ماہنامہ معارف، دارا لمصنفين ، اعظم گڑھ)

’’اس کتاب کا ايک مقصد يہ ہے کہ مغرب کى علمى فوقيت کے سيلاب ميں اسلامى علوم کا احياء اس لئے بھى ضرورى ہے کہ وہ تحقيقات کو چير کر فيضان سماوى کى عملدارى کا پتہ ديتے ہيں۔ اس تصنيف سے يہ بات ظاہر ہوتى ہے کہ فرقانيہ اکادمى کے ايک محقق نے تحقيق کى ايک نئى شاہراہ ڈھونڈى ہے کہ تقليد سے ہٹ کر اگر اسلامى اثاثہ کى چھان بين کريں تو حقائق کا ئنات اپنى اصل روپ ميں نظر آئيں گے جومغر بى تحقيق کا طرہ امتياز ہے۔ اس طرز تحقيق کا آغاز مولانا محمد شہاب الدين ندوى سے ہوا تھا۔‘‘ (مقدمہ کتاب سے ماخوذ)
(پروفيسر بى شيخ على، سابق وائس چانسلر منگلورو گوايو نيورسٹيس)

’’قرآن اور حديث سے متعلق آپ کا علم اور کائناتى حقائق سے اس کا کامياب تقابلى مطالعہ کرنا ايک عظيم سعى ہے۔ اللہ تعالى آپ کو تمام مسلمانوں کى طرف سے جزائے خير عطا فرمائے۔‘‘ (الحاج محمد على بيضون، ڈائر کٹر دار الکتب العلمية، بيروت، لبنان)
قيمت کتاب :
اردو: 150
انگريزى: 130
 

afsarali965

وفقہ اللہ
رکن
مجھے یہ کتاب چاہیے کہاں سے ملتی ہے یا اپ کورئیر کرسکتے ہیں ۔میرے ایڈریس پر
 
Top