تربیت کی منصوبہ بندی کیوں ضروری ہے؟

دیوان

وفقہ اللہ
رکن
دور حاضر کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت بہت ہی منصوبہ بندی اور توجہ سے کریں کیونکہ باطل قوتیں بہت منصوبہ بندی سے مستقل ان کے ذہنوں کو خراب کر رہی ہے اور ان کوششوں کی وجہ سے وہ ہم پر حاوی ہو چکی ہیں۔ صورت حال یہ ہو گئی ہے:
؎اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
ہمارے وہ رسم و رواج و عادات جو ہمارے گھروں کا لازمی حصہ تھیں جن میں اخلاقیات کا بہت بڑا حصہ تھا اور جو خود بخود ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی تھیں؛ وہ عمل اپنی تاثیر کھو چکا ہے۔ اس کا ایک سبب ہمارے بڑھے ہوئے اخراجات ہیں جو اصل میں ہمارے بڑھے ہوئے معیار زندگی کی وجہ سے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں کمانے والے کی توجہ اور وقت اسی طرف لگ رہا ہے اور وہ گھر والوں کی تربیت کے لیے وقت نہیں نکال پاتا اور کئی نسلیں اس طرح گزر چکی ہیں کہ جس کے نتیجے میں ماں اور باپ بننے والوں کو یہ بھی شعور نہیں رہا کہ ان کو اپنے بچے کی تربیت کن بنیادوں اور کس نہج پر کرنی ہے۔ والدین خود دین سے ناواقف اور عمل میں کورے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیا کے اعتبار سے بھی کچھ نہیں دے رہے۔
 
Top