مجلہ نوائے خادم رمضان المبارک تا ذی قعدہ ۱۴۴۵ھ

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
معزز قارئین کرام!سب سے پہلے آپ تمام کو انتظامیہ ’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کی جانب سے رمضان المبارک کی ساعتوں ،رحمتوں،برکتوں کی مبارک باد
معزز قارئین کرام! آج سے ایک سال قبل اسی دن یعنی یکم رمضان المبارک ۱۴۴۴ه کا پہلا شمارہ پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوا تھا۔ اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے الحمداللہ’’مجلہ نوائے خادم‘‘اپنے اس شمارے کے ساتھ اپنی کامیابی کا پہلا سال مکمل کررہا ہے۔اس خوشی کے موقع پر ہم اللہ رب العزت کے ہاں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہ تھے۔یہ سب آپ تمام احباب کی محبت،شفقت اور آپ کی دعاؤں کے سبب ممکن ہوا ،اس عظیم موقع پر جو جذبات دل ہیں وہ بیان سے قاصر ہوں۔
اب میں آپ کے اور’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کے دمیان زیادہ حائل نہیں ہونا چاہتا۔
شمارہ کو پڑھیں اور دوسروں کو شئیر کریں اور ہمیں اپنی مفید آراء سے نوازیں۔جزاک اللہ
NSC3r3F.jpeg

آن لائن پڑھیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل فائل پر کلک کریں۔

ہمیں آپ کی قیمتی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔!!!​
 

Attachments

  • Nawa E Khadim Ramadan To Dhul Qadah 1445ھ.pdf
    15.5 MB · مناظر: 6

محمدشعیب

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے سال مکمل ہونے پر دل کی اتاہ گہرائیوں سے سلطان اور ان کی پوری ٹیم کو ڈھیروں مبارک بادیں۔
جیسے ہی شمارہ کھولا دل خوشی سے لوٹ پوٹ ہوگیا۔
ایک رمضان المبارک کی آمد کی خوشی دوسرا اس شمارہ کی خوشی تیسرا اس شمارہ کو سال مکمل ہونے خوشی
سلطان آپ کا جواب نہیں خوشیوں کی لائن لگادی۔
باکمال و لاجواب شمارہ ہے۔
اللہ پاک آپ کی محنت اور اس پیارے سے گفٹ کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائیں۔
 

رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام
رمضان المبارک کی ان مبارک ساعتوں میں عمدہ ترین،بہترین شمارہ دیکھ کر دل گارڈن گارڈن ہوگیا۔
آپ تمام مبارک کے مستحق ہیں،جیسے جیسے شمارہ پڑھتی گئی اس کی خوبصورتی اور اس شمارہ کے مضامین کے سحر میں کھوسی گئی۔
ہمارے لیے یکم رمضان کا اس سے بہتر گفٹ نہیں ہو سکتا تھا۔
سلطان آپ نے اور آپ کی ٹیم نے کمال کردیا۔
اللہ تعالیٰ مزید ترقیاں نصٰب فرمائیں۔آمین
 

محمد حفص فاروقی

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام
میرے پاس الفاظ نہیں کہ اس شمارہ کی شان میں کچھ کہ سکوں۔بس اتنا کہوں گاکہ
یہ فقیدالمثال شمارہ ہے۔
مضامین کمال اور ڈیزائننگ سوپر کمال
دیکھ کر دل کی گہرائیوں سے آپ سب کے لیے ڈھیر ساری دعائیں۔
اللہ پاک شرف قبولیت سے نوازے۔آمین
 
Top