کپڑوں پر داغ دھبّے کس طرح چھڑائے جائیں

عندلیب

وفقہ اللہ
رکن
کپڑوں پر داغ دھبّے کس طرح چھڑائے جائیں​


* اگر سوتی کپڑے پر کوئی دھبہ لگ گیا ہو تو اس پر سوڈا ملا ہوا کھولتا پانی ڈال کر دھبے کو اس پانی میں بھگو دیں۔ کچھ دیر بعد کپڑے کو رگڑ رگڑ کر دھو ڈالیں۔

* اگر رنگ کا داغ کپڑے پر لگ جائے تو لیموں کا رس اس پر لگائیں اور کپڑے کو ذرا سی دیر کے لئے دھوپ میں رکھ دیں۔

* کولتار کے داغ پر پیٹرول لگا دیں۔ تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔

* کتھے کا داغ گائے کے دودھ سے صاف کریں اور خون کے تازے دھبے کو ٹھنڈے پانی سے نمک ملا کر صاف کریں۔

* اونی ریشمی کپڑوں پر اگر داغ لگ جائے تو داغ پر گلسرین لگا کر امونیا کے پتلے پانی میں بھگو دیں۔ چائے کے داغ بھی گلسرین لگا کر کافی دیر رکھ دینے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو دینے سے صاف ہوجاتے ہیں۔
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
راجہ صاحب نے کہا ہے:
بالوں میں چیونگم لگنے کی صورت میں کیا حل ہوتا ہے

آسان سا حل ہے راجہ صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔




گنج کروا دو ےیار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ رہے گا بانس نہ نجے گی بانسری
 

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
'@^@|||

یہ تو بہت آسان حل بتایا ہے آپ نے
مجھے کسی مشکل حل کی تلاش ہے


دوسرا بچوں کو تو گنجا کروایا جا سکتا ہے لیکن بچیوں کے لئے یہ حل مناسب نہیں ہے
 

تانیہ

وفقہ اللہ
رکن
راجہ صاحب نے کہا ہے:
بالوں میں چیونگم لگنے کی صورت میں کیا حل ہوتا ہے
بالوں میں اگر چونگم لگ جائے تو ایک برف کی ڈلی لیکر جس حصہ میں چونگم لگی ہو وہاں رگڑیں چونگم آہستہ آہستہ اترنا شروع ہو جائے گی یا زیادہ رگڑنے سے خود سے ہی ایکدم سے ساری اتر جائے گی
 

سیما

وفقہ اللہ
رکن
سیفی خان نے کہا ہے:
راجہ صاحب نے کہا ہے:
بالوں میں چیونگم لگنے کی صورت میں کیا حل ہوتا ہے

آسان سا حل ہے راجہ صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔




گنج کروا دو ےیار ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ رہے گا بانس نہ نجے گی بانسری
ہاہاہااہاہاہ ارے واہ کیا بات ہے اگر لڑکی کے بالوں میں چیونگم لگ جائے تو؟؟؟؟'@^@|||
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
بالوں میں چیونگم لگ جائے تو تیل لیکر چونگم کی جگہ رگڑنے سے بھی فدائدہ ہو سکتا ہے
 
Top