مسکراہٹیں

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
افسوس
ایک آدمی نے اپنے دوست سے کہا ‘‘مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا کہ آپ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔آپ اس میں کیاتیار کرتے تھے؟دوست نے جواب دیاآگ بجھانے کا سامان۔

یاد
ایک غائب دماغ پروفیسر صاحب کا فی دیر سے سوچ رہے تھے آج انہیں کو ئی کام کرنا تھا آخر رات کے دو بجے انہیں یا دآیا ان کو آج جلدی سونا ہے۔

فوری نتیجہ
دو کاروباری حضرات واجد اور ساجد گفتگو کر رہے تھے واجد نے کہا کیا تمہیں معلوم ہے کسی اشتہار کا نتیجہ کتنی جلدی ظاہر ہو جاتا ہے ؟ ماجد نے بتا یا جی ہاں پرسوں میں نے اخبار میں گھر کیلئے چوکی دار کی ضرورت کا اشتہار دیا تھا اور کل ہمارے یہاں چوری ہو گئی۔

آج کا کام
باپ نے چھو ٹے بیٹے سے کہا گڈو میاں وہ لڈو کہا ں ہیں جو میں نے صبح تمہیں دئے تھے ۔گڈو نے کہا وہ تو میں نے کھا لئے کیو نکہ آپ نے تو کہا تھا آج کا کام کل پر نہ چھوڑا کرو۔

گھر اور جنت
استاد نے بچوں سے پو چھا ‘‘ جو بچے جنت میں جا نا چاہتے ہیں وہ ہا تھ اٹھا ئیں استاد کی یہ بات سن کر پوری جماعت نے ہاتھ اٹھا دئے سوائے ایک چھو ٹے بچے کے ۔استاد نے اس بچے سے کہا ‘‘ کیون بھا ئی کیا تم جنت میں جا نا نہیں چاہتے ۔بچے نے جواب دیا سر ! امی نے کہا تھا کہ اسکول سے واپسی پر سیدھے گھر آنا ۔

گدھا
ایک شخص نے اپنے بیٹے کے خلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں فریاد کی ‘‘ تم نے اپنے بیٹے کو سمجھایا بھی یا نہیں ؟جج نے تحمل سے پو چھا ‘‘
شخصِ مذکور نے جواب دیاحضور بہت سمجھایا مگر میری ایک بھی نہیں سنتا وہ تو گدھا ہے اور ہمیشہ گدھوں کی رائے پر عمل کرتا ہے اب حضور سے درخواست ہے کہ آپ ہی اسے سمجھائیں ۔

پا ئلٹ
ٹیلی فون پر ایک شخص نے ٹیکسی کمپنی کے منیجر سے شکا یت کی ‘‘ میں نے آدھے گھنٹے قبل ائر پورٹ جا نے کیلئے ٹیکسی کا آرڈر دیا تھا لیکن ٹیکسی ابھی تک نہیں پہنچی ۔ہوائی جہاز کی روانگی میں صرف چند منٹ با قی رہ گئے ہیں ۔ہمیں افسوس ہے جناب ! دوسری طرف سے آواز آئی ۔ بہر حال آپ پر یشان نہ ہوں جہاز کبھی کبھی دیر سے روانہ ہو تے ہیں ۔وہ شخص غصہ سے بولا۔آج یقینا دیر سے روانہ ہو گا کیو نکہ میں اس جہاز کا پائلٹ بول رہا ہوں۔
 
Top