آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد.............ناصرکاظمی

جمشید

وفقہ اللہ
رکن


آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں

نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں

آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
 

حیدرآبادی

وفقہ اللہ
رکن
جمشید پاشا بھائی۔ واہ واہ
آپ تو آل راؤنڈر نکلے ماشاءاللہ
کیا شعر پھینکا ہے

دن ڈھل جائے ہائے رات نہ جائے
تو تو نہ آئے تری یاد ستائے ۔۔۔۔۔۔

o|^_^|o
 

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
جمشید نے کہا ہے:


آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں

نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں

آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصر
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں

مکرمی جمشید صاحب آداب جناب والا ناصر کاظمی کی بڑی حسین انتہایئ خوبصورت غزل آپنے پیش فرمایئ ہے جوآپ کےاعلی ذوق کی ترجمان ہے ۔۔غزل کی پیشکش کاشکریہ
 
Top