کچھ میرے بارے میں

شوکت کریم

وفقہ اللہ
رکن
پیارے دوستو اسلام علیکم!

اتنے پیارے نام کا فورم بنانے پر منتظمین کو مبارکباد! امید کرتا ہوں کہ فورم میں آپ حضرات کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا! گو کہ اس حوالے سے میرے تجربات کچھ اچھے نہیں، وہ اس لیے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ اپنے پوشیدہ مقاصد کی تکمیل کے لیے لوگوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہیں........ یعنی ظاہر کچھ اور باطن کچھ..... امید کرتا ہوں کہ یہاں ایسا نہیں ہے.

تعلق پاکستان سے ہے، کہ جس کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرنے والے اس سے محروم ہی رہے اور آج اس کی آبادی کا اکثر حصہ ان پر مشتمل ہے کہ جن کے قوت بازو نے انگریز کے ہاتھ مضبوط کیے اور جن کی گولیوں کا نشانہ اپنے ہی بنتے رہے اور آج بھی بن رہے ہیں.

اللہ امت مسلمہ پر اپنا رحم و کرم کرے!

تعلق کمپیوٹر سے ہے اور اسلامی سافٹ ویرز کی میکنگ میں حصہ لیتا رہتا ہوں.

باقی موقع بہ موقع باتیں چلتی رہیں گی....
 

عامر

وفقہ اللہ
رکن
میں آپ کا الغزالی میں استقبال کرتا ہوں.
امید ہے آپ کا وقت الغزالی میں بہت اچھا گزرے گا.
اور اپ کا بہت بہت شکریہ الغزالی پر آنےکا.
 

سارہ خان

وفقہ اللہ
رکن
میں آپ کا الغزالی میں استقبال کرتی ہوں.
امید ہے آپ کا وقت الغزالی میں بہت اچھا گزرے گا.
اور اپ کا بہت بہت شکریہ الغزالی پر آنےکا.
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شوکت کریم نے کہا ہے:
پیارے دوستو اسلام علیکم!

اتنے پیارے نام کا فورم بنانے پر منتظمین کو مبارکباد! امید کرتا ہوں کہ فورم میں آپ حضرات کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا! گو کہ اس حوالے سے میرے تجربات کچھ اچھے نہیں، وہ اس لیے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ اپنے پوشیدہ مقاصد کی تکمیل کے لیے لوگوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہیں........ یعنی ظاہر کچھ اور باطن کچھ..... امید کرتا ہوں کہ یہاں ایسا نہیں ہے.

تعلق پاکستان سے ہے، کہ جس کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرنے والے اس سے محروم ہی رہے اور آج اس کی آبادی کا اکثر حصہ ان پر مشتمل ہے کہ جن کے قوت بازو نے انگریز کے ہاتھ مضبوط کیے اور جن کی گولیوں کا نشانہ اپنے ہی بنتے رہے اور آج بھی بن رہے ہیں.

اللہ امت مسلمہ پر اپنا رحم و کرم کرے!

تعلق کمپیوٹر سے ہے اور اسلامی سافٹ ویرز کی میکنگ میں حصہ لیتا رہتا ہوں.

باقی موقع بہ موقع باتیں چلتی رہیں گی....

پسندیدگی کا شکریہ
محترم .یہ فورم نہ کسی مالی منفعت کیلئے وجود میں آیا ہے اور نہ ہی کوئی پوشیدہ مقاصد کا فر ماء ہیں. میں یہ نہیں کہہ سکتا واقعی اس قابل ہوں کہ دینی خدمات کما حقہ کرسکوں ،لیکن جیسی بھی اللہ نے اپنے فضل سے تو فیق دی بغیر کسی لمبی پلاننگ کے قدم اٹھا لیا گیا .اور نہ ہی ہمارے ملک میں اسطرح کے فورم کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور نہ ہی لوگوں کا رجحان.بس یہ ارادہ کیا گیا ایک ٹمٹاتا دیا روشن کیا جائے . ہو سکتا ہے اس دئیے سے کوئی چراغ جل اٹھے. ہم نہ مسلکی لڑائیوں کو پسند کرتے ہیں اور نہ ہی حوصلہ افزائی نہ ہی اتنا زیادہ یہاں رواج ہے . ہماری کو شش رہتی ہے کسی ملک کے بارے میں کچھ بھی نہ لکھیں یا موضوع بحث بنائیں .ہاں کوئی افسوس ناک خبر ملتی ہے تو دعا خیر ضرور کرتے ہیں.خدا کا شکر ہے آپ جیسی معزز اور قابل رشک ہستی فورم پر تشریف لائی تو ضرور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا . والسلام ،محتاج دعا واصلاح
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

ماشاء الله تبارك الله .......

1261863846.gif
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
احمد بھائی کے الفاظ فورم کی ترجمانی کے لیے کافی ہیں۔
میں آپ سے سوفٹویئر ڈیویلپنگ کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں، کہ آپ کس طرح کے سوفٹس پر کام کرتے ہیں، یا کیا ہے؟ کیا ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔؟
 
Top