تعارف ناچیز!

  • موضوع کا آغاز کرنے والا شاہد نذیر
  • تاریخ آغاز
ش

شاہد نذیر

خوش آمدید
مہمان گرامی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

نام سے تو آپ واقف ہو گئے ہونگے یہی میرا اصل نام ہے. تعلق پاکستان سے ہے. ویسے تو میں اس فورم کے قیام کے آغاز ہی میں صراط الہدی کے توسط سے اس فورم سے واقف ہوگیا تھا اور اس بات سے بھی کہ یہ فورم جمشید بھائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے. لیکن محدث فورم پر مصروفیت کی بنا پر آج یہاں رجسٹرڈ ہوا ہوں.اور اس کا سبب محترم ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی دعوت بنی ہے.

میرا مسلک و مذہب اہل حدیث ہے اور بجا طور پرمجھے اس عغیم الشان اور مبارک مذہب سے وابستگی پر فخر ہے.الحمد اللہ
میں چونکہ دیوبندی سے اہل حدیث ہوا ہوں اس لئے رد دیوبندیت میرے خاص موضوعات ہیں.

اس بات کا اعتراف کئے بغیر میں نہیں رہ سکتا کہ بلاشبہ یہ فورم خوبصورت اور اچھی سہولتوں کا حامل ہے.
 
سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
اس لئے رد دیوبندیت اور مذمت ابوحنیفہ میرے خاص موضوعات ہیں

ان الفاظ کو پوسٹ سے حذف کیا جائے ۔ ۔ ۔ میں اس پر شدید احتجاج کرتا ہوں ۔ ۔ ۔

ادب کرنا سیکھئے محترم ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ دین ادب کا ہی نام ہے
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
ان الفاظ کو پوسٹ سے حذف کیا جائے ۔ ۔ ۔ میں اس پر شدید احتجاج کرتا ہوں ۔ ۔ ۔

آپ کا احتجاج نوٹ کرلیا گیا ہے۔ اگر آئندہ بھی ایسی نوبت آئے تو تو شکایت/رپورٹ کردیا کریں۔ ایڈمنز کی جانب سے نوٹس لے لیا جائے گا۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شاہد نذیر نے کہا ہے:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

نام سے تو آپ واقف ہو گئے ہونگے یہی میرا اصل نام ہے. تعلق پاکستان سے ہے. ویسے تو میں اس فورم کے قیام کے آغاز ہی میں صراط الہدی کے توسط سے اس فورم سے واقف ہوگیا تھا اور اس بات سے بھی کہ یہ فورم جمشید بھائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے. لیکن محدث فورم پر مصروفیت کی بنا پر آج یہاں رجسٹرڈ ہوا ہوں.اور اس کا سبب محترم ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی دعوت بنی ہے.

میرا مسلک و مذہب اہل حدیث ہے اور بجا طور پرمجھے اس عغیم الشان اور مبارک مذہب سے وابستگی پر فخر ہے.الحمد اللہ
میں چونکہ دیوبندی سے اہل حدیث ہوا ہوں اس لئے رد دیوبندیت اور مذمت ابوحنیفہ میرے خاص موضوعات ہیں.

اس بات کا اعتراف کئے بغیر میں نہیں رہ سکتا کہ بلاشبہ یہ فورم خوبصورت اور اچھی سہولتوں کا حامل ہے.

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبر کاتہ
شاہد نذیر صاحب صاف گوئی پر شکریہ
مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ کیسے سلفی ہوئے ۔ہاں اتنا ضرور کہتا ہوں ہمیں اپنے دیوبندی ہونے پر ہی نہیں مادر علمی دارالعلوم دیوبند سے تعلیم حاصل کر نے پر فخر ہے۔آپ دلائل کے روشنی میں دیوبندیت کا رد کیجئے لیکن بغض ابو حنیفہ کے اظہار کی با لکل اجازت نہیں۔ آپ ہی نہیں میں ان لوگوں کی خدمت میں عرض کر دینا چاہتا ہوں جو لوگ آپ کو جواب دیں گے کہ ہر گز کوئی ایسا جملہ نہ لکھیں جو اسلاف کی شان میں گستاخی کے مترادف ہو خواہ وہ حنفی ہوں یا سلفی ۔
 
سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
قاسمی صاحب بہت اچھا لکھا آپ نے ۔ ۔۔

میں ایک سنی حنفی دیوبندی ہوں اس کے باوجود میرا دل نہیں کرتا کہ میں کسی دوسرے مسلک کے عالم کو برے الفاظ میں یاد کروں ۔ ۔ ۔ لیکن پتہ نہیں کیا ہے ایسے لوگوں کے دل و دماغ میں جو اختلاف میں گستاخی کی حد تک چلے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

انتظامیہ سے عرض ہے شاہد صاحب کی پوسٹ سے ناپسندید الفاظ کو حذف کیا جائے
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
سیفی خان نے کہا ہے:

سیفی بھائی نامناسب الفاط حذف کردینا کوئی مشکل نہیں .ہمیں ایسا کرنا چاہئے تھا.
ایسا اس لئے نہیں کرتا کہ مسئلہ کا یہ حل نہیں .مسئلہ کا حل یہ ہے کہ موصوف ہماری شرافت سے
سبق حاصل کریں. اور اپنے مقابلہ میں ہماری قوت برداشت کا مشاہدہ کرلیں کہ یہ فیضان دیوبند ہی ہے. شائد کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات.
 
پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
نام سے تو آپ واقف ہو گئے ہونگے یہی میرا اصل نام ہے. تعلق پاکستان سے ہے. ویسے تو میں اس فورم کے قیام کے آغاز ہی میں صراط الہدی کے توسط سے اس فورم سے واقف ہوگیا تھا اور اس بات سے بھی کہ یہ فورم جمشید بھائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے. لیکن محدث فورم پر مصروفیت کی بنا پر آج یہاں رجسٹرڈ ہوا ہوں.اور اس کا سبب محترم ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی دعوت بنی ہے.

میرا مسلک و مذہب اہل حدیث ہے اور بجا طور پرمجھے اس عغیم الشان اور مبارک مذہب سے وابستگی پر فخر ہے.الحمد اللہ
میں چونکہ دیوبندی سے اہل حدیث ہوا ہوں اس لئے رد دیوبندیت اور مذمت ابوحنیفہ میرے خاص موضوعات ہیں.

اس بات کا اعتراف کئے بغیر میں نہیں رہ سکتا کہ بلاشبہ یہ فورم خوبصورت اور اچھی سہولتوں کا حامل ہے.

افسوس کہ میں آپ کو خوش آمدید نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ آپ جس پلیٹ میں کھانے آئے ہیں، اسی میں چھید کررہے ہیں۔ اخلاقیات آپ کو چھو کر بھی نہیں گزریں۔ یہ تو آپ کی اخلاقیات پڑھانے کی عمر ہے، افسوس کہ سیکھنے کی گزارش کی جارہی ہے۔

موصوف نے عجیب تضاد والے کام کیے ہیں، ایک تو پوسٹ کا ٹائٹل ”تعارف ناچیز“ رکھا ہے، لیکن کام ایسے کیے ہیں جیسے وہ کوئی ”چیز“ ہیں۔

کیوں کہ جو ناچیز ہوتا ہے، اس کی نظر میں خود اپنی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ وہ دوسروں کو ترجیح دیتا ہے۔ جب کہ انہوں نے ایسی شخصیت پر انگلی اٹھائی ہے، کاش یہ ان کانام صرف اسی لیے ادب سے لے لیتے کہ جس حدیث کے یہ صرف نام لیوا ہیں، انہوں نے پوری زندگی اس کی خدمت میں کھپادی۔ ویسے آپ نے تو وہ محاورہ سنا ہی ہوگا کہ ”چاند پر تھوکا جائے تو تھوک ۔۔۔ ناچیز پر ہی گرتا ہے۔ کیوں کہ چاند تو چیز ہے۔ ناچیز تو کچھ نہیں ہوتا۔

مگر پھر بھی آپ کے لیے ہدایت کی دعا ضرور کروں گا جو کہ بہترین دعا ہے۔

پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
اور اس بات سے بھی کہ یہ فورم جمشید بھائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے.

^o^||3 آپ کونسی کوششوں کی بات کررہے ہیں۔؟^o^||3
 
اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
شاہد نذیر نے کہا ہے:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

نام سے تو آپ واقف ہو گئے ہونگے یہی میرا اصل نام ہے. تعلق پاکستان سے ہے. ویسے تو میں اس فورم کے قیام کے آغاز ہی میں صراط الہدی کے توسط سے اس فورم سے واقف ہوگیا تھا اور اس بات سے بھی کہ یہ فورم جمشید بھائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے. لیکن محدث فورم پر مصروفیت کی بنا پر آج یہاں رجسٹرڈ ہوا ہوں.اور اس کا سبب محترم ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ کی دعوت بنی ہے.

میرا مسلک و مذہب اہل حدیث ہے اور بجا طور پرمجھے اس عغیم الشان اور مبارک مذہب سے وابستگی پر فخر ہے.الحمد اللہ
میں چونکہ دیوبندی سے اہل حدیث ہوا ہوں اس لئے رد دیوبندیت اور مذمت ابوحنیفہ میرے خاص موضوعات ہیں.

اس بات کا اعتراف کئے بغیر میں نہیں رہ سکتا کہ بلاشبہ یہ فورم خوبصورت اور اچھی سہولتوں کا حامل ہے.
وعلیکم السلام
برادر عزیز از جان مجھے یہ جان کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ آپ مسلک اہلحدیث سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلک دیوبند سے اہلحدیث مسلک کی طرف گامزن ہوئے ہیں۔ اللہ آپکے علم اور عمل میں ترقی دے اور شیطاطین سے آپکی حفاظت فرمائے۔
بھائی اگر بُرا محسوس نہ ہوتو ایک بات کہوں کہ مسلک دیوبند ہی وہ مسلک ہے جس کی وجہ سے آپ صحیح مسلک اہلحدیث میں شامل ہوئے۔
جناب والا! میں کسی مسلک کی بات نہیں کررہا ہوں صرف اتنا عرض کرتا ہوں کہ یہ فورم ہے کسی مسلک پر تنقید کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔
الغزالی میں مسلک دیوبند کو حق سچ تسلیم کیا جاتا ہے اس لیے برائے مہربانی آپ یہاں اختلافی باتیں نہ کریں۔
اگر یہاں اختلاف پیدا کرنا ہی آپکا مقصد ہے تو اس بات کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ فورم کے لیے ایک اہم رکن ثابت ہونگے۔ شکریہ
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
شاہد نذیر نے کہا ہے:
احمد قاسمی صاحب نے لکھا ہے: اور اپنے مقابلہ میں ہماری قوت برداشت کا مشاہدہ کرلیں کہ یہ فیضان دیوبند ہی ہے.

اس کے جواب میں عرض ہے کہ آپ کی یعنی دیوبندیوں کی قوت برداشت کا میں حق فورم پر عرصہ دراز تک مشاہدہ کر چکا ہوں. حق فورم کی پوری ٹیم کو قوت برداشت چھو کر بھی نہیں گزری اور اس پر لچراور گندی زبان متضاد ہے.

شاہد نذیر صاحب
آپ نے الغزالی ہیڈر کی عبارت نہیں پڑھی ”ہندوستان کا فورم“؟ ایک بار پھر دیکھ لیں جناب. پالیسی اپنی اپنی۔۔۔ حق فورم کیا لکھتا ہے کیا نہیں، یہ اسکی اپنی پالیسی. الغزالی پر کس طرح انداز تخاطب ہو، یہ مجھے دیکھنا ہے۔ اس لئے الزام، وجواب الزام سے گریز کرتے ہوئے .اصل مقصد جو بھی ہو اس پر آجائیں .امید ہے اب مزید مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہ ہوگی.والسلام
 
alheri

وفقہ اللہ
رکن
سیفی خان نے کہا ہے:
قاسمی صاحب بہت اچھا لکھا آپ نے ۔ ۔۔

میں ایک سنی حنفی دیوبندی ہوں اس کے باوجود میرا دل نہیں کرتا کہ میں کسی دوسرے مسلک کے عالم کو برے الفاظ میں یاد کروں ۔ ۔ ۔ لیکن پتہ نہیں کیا ہے ایسے لوگوں کے دل و دماغ میں جو اختلاف میں گستاخی کی حد تک چلے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

انتظامیہ سے عرض ہے شاہد صاحب کی پوسٹ سے ناپسندید الفاظ کو حذف کیا جائے

زیادہ غصہ نہ کریں سیفی بھائی حالانکہ شاہد صاحب نے کافی نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں تاہم عدو ائمہ (غیرمقلدین) حضرات کی عادت کو دیکھیں تو اس میں ابھی کافی گنجائش تھی کیا آپ نہیں جانتے کہ یہ لوگ بگل تو دیوبندی مخالفت کا بجاتے ہیں لیکن عرب کنٹرینز میں جاکر جب یہ دیوبندیت کا تعارف کرایا کرتے ہیں تو نہایت ہی " دیانت " کے ساتھ اجمیر کے ویڈیو دکھاتے ہیں ظاہر ہے کہ وہاں غیر مسلم حضرات کا جمگھٹہ مسلمانوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ، مسلمانوں میں سے بریلوی حضرات وہاں ہوتے ہی ہیں دونوں ہی خواجہ صاحب کی چوکھٹ پر سجدہ ریز نظر آتے ہیں یہ "سچے" سادہ لوح اہل عرب کو باور کراتے ہیں کہ دیکھئے صاحب یہ ہیں حنفی لوگ ،کسی بریلوي عالم کو یہ مائک پر لاکر اس سے سوالات بھی کرتے ہیں تم کون ہو ؟ وہ بتاتا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور حنفی ہے ،خواجہ کی تعریف میں وہ جتنی تیز زبان چلاتا جاتاہے اتنا ہی تیز اس دشمن کی تیغ کی دھار ہو تی جاتی ہے ، یہ دجل، یہ فریب،یہ دغا اور یہ مکاری ان کی جب چاہے دیکھ لو،اس لئے میں نے کہا کہ ان کی فطرت جس عیاری کی عادی ہے اس سے تو یہ جسارت ابھی کوتاہ ہے ،اور یہ سب چند ٹکوں کے لئے ہے،لیکن میرا مشورہ ہے کہ ان گستاخانہ الفاظ کو ہر گز ہٹایا نہ جائے تاکہ اس آئینے کو لوگ دیکھ سکیں- فقط
 
أضواء

وفقہ اللہ
رکن
وعليكم السلام و رحمة الله و بركاته ۔۔۔۔
”الغزالی“ میں ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
 
Top