عورتیں تین قسم کی ہوتی ہیں

سارہ خان

وفقہ اللہ
رکن
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا عورتیں تین قسم کی ہوتی ہیں
(1)ایک عورت تو وہ ہے جو پاک دامن مسلمان نرم طبیعت محبت کرنے والی زیادہ بچے دینے والی ہو اور زمانہ کے فیشن کے خلاف اپنے گھر والوں کی مدد کرتی ہو (سادہ رہتی ہو) اور گھر والوں کو چھوڑ کر زمانہ کے فیشن پر نہ چلتی ہو لیکن تمہیں ایسی عورتیں کم ملیں گی

(2)دوسری وہ عورت ہے جو خاوند سے بہت مطالبہ کرتی ہو اور بچے جننے کے علاوہ اس کا اور کوئی کام نہیں
(3)تیسری وہ عورت ہے جو خاوند کے گلے کا طوق ہو اور جوں کی طرح چمٹی ہوئی ہو یعنی بداخلاق بھی ہو اور اس کا مہر بھی زیادہ ہو جس کی وجہ سے اس کا خاوند اسے چھوڑ نہ سکتا ہو ایسی عورت کو اللہ تعالی جس کی گردن میں چاہتے ہیں ڈال دیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں اس کی گردن سے اتار لیتے ہیں
حیاۃ الصحابہ(ص265ج3)
 
Top