منظوم تعارف ڈاکٹر سی وائی یس خان کا

شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
منظوم تعارف ڈاکٹر سی وائی یس خان کا

شاعرو ان کا قصیدا ہی کہو
وہ مسیحا ہیں ،مسیحا ہی کہو

بہترین انسان اچھا رائٹر
قوم کا ہمدرد ،مشفق، ڈاکٹر

ماہر تشریحِ اعضائے بدن
جسکے دم سے طب کا میداں ہے چمن

بولتے ہیں وہ ہمیشہ تو ل کر
رکھ دئیے اسرار طب کو کھول کر

دل کو لگتا ہے کو ئی آزار کیوں
کو ئی ہوتا ہے کبھی بیمار کیوں

پاؤں میں اپنے اگر ٹھو کر لگے
آنکھیں روتی ہیں بھلا کس واسطے

اس قدر حاضر جواب اللہ رے
عقل حیراں ہو کے سر کو پیٹ لے

مغز انساں کیا ہے کیا اس کا عمل
پو چھتے ہی بولتے ہیں بر محل

ایڈز پر ہیں آپ کی دو دو کتب
آپ ہیں اپنی ولایت کے قطب

چاشنی ،ندرت، روانی کیا کہیں
امثلہ ،تشبیہ، سب ہی یا د ہیں

اپنی منوانے کا ملکہ ہے اسے
بات سمجھانے کا ملکہ ہے اسے

تو ہے اچھا جو بھی اچھا ہے ترا
فکر اچھا دل نشیں چہرا ترا

جو بھی پڑھنے والا ہے اخبار کا
روز نامہ ویکلی سالار کا

آشنا ہے آپ کی خدمات سے
ذات سے جذبات سے حالات سے

پُر اثر اخلاق ونیکی کا بیاں
حسن کی خیرات ملتی ہے یہاں

گال دمکے کیسے گیسو ہوں دراز
لے کے نسخے بیٹھے ہیں ،،بندہ نواز،،

کتنے ارمانوں کو تا بندہ کیا
کتنے مردہ خوابوں کو زندہ کیا

ان کا قصہ ناز نینو! تم کہو
دل نشینو ، مہ جبینو تم کہو

آدمی ہے یا فرشتہ ہے کوئی
دل نہیں جیسے ہو ہیرے کی کنی

اب قلم کاروں کے بھی لیڈر ہو ئے
اب مصنف اور ایڈیٹر ہو ئے

خان صاحب چاند جیسے ہیں شرر
خوشنما روشن منور معتبر

ڈاکٹرسی وائی یس خان صاحب شہر گلستاں بنگلور کی جانی مانی شخصیت ہیں
آپ پیشے سے ڈاکٹر (کاسمیٹک) ہیں اور میڈیکل کا لم نگار بھی ہیں آپ ماہنامہ میڈیکل ژون کے مدیر اعلیٰ رہے ہیں ،حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کی محبت وعقیدت آپ نے اپنے بزرگوں سے وراثت میں پا ئی ہے،، تاریخ میسورسلطنت خدا داد(مطبوعہ) اورمرد حریت سلطان ٹیپو ،،(زیر طبع) آپ کی تا زہ تصنیفات ہیں۔اس فورم پر ڈاکٹر صاحب کی تشریف آوری ہمارے لئےباعثِ مسرت ہے ۔قارئین اپنے مسائل اس فورم کے ذریعہ بھی ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں پیش کر سکتے ہیں۔والسلام
 

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
واہ جی واہ ،
کیا شاندار شخصیت سے تعارف حاصل ہوا ہے ،
ہم سب دوستوں کی طرف سے آپ کو " الغزالی کے اس شاندار فورم پر خوش آمدید ،
آپ کی کتب کہاں سے دستیاب ھو سکتی ہیں ،اس بارے ضرور رھنمائی فرمائیے گا ،
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
بے باک نے کہا ہے:
واہ جی واہ ،
کیا شاندار شخصیت سے تعارف حاصل ہوا ہے ،
ہم سب دوستوں کی طرف سے آپ کو " الغزالی کے اس شاندار فورم پر خوش آمدید ،
آپ کی کتب کہاں سے دستیاب ھو سکتی ہیں ،اس بارے ضرور رھنمائی فرمائیے گا ،
بے باک بھیا فکر نہ کیجئے انشاء اللہ الغزالی لائبریری میں یہ کتا بیں دستیاب ہو نگی۔تھوڑا سا انتطار کریں ۔
 
Top