بےباک کا تعارف

بے باک

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یوں تو میں ایک عرصے سے معیاری اصلاحی اور اردو زبان میں مختلف فورم “القلم ، اردو محفل ، ہماری اردو ، اردو نامہ ، اردو سٹار“ پر لکھتا رہا اور کچھ دوسرے فورمز میں اپنا نام درج کرا چکا تھا، مگر اس فورم میں شمولیت محترم راجہ طاہر صاحب کے توسط سے ممکن ہوئی ، ان کا میں ممنون ہوں ۔
نام کے لحاظ سے "محمد یونس عزیز" ہوں ،لکھنے کے لحاظ سے" بےباک" ہوں، اور بھاگنے کے لحاظ سے بےلگام ہوں ، پیشہ کے اعتبار سے "ہنر مند" کہہ سکتے ہیں ،پیشہ آباء سپاہ گری ہرگز نہیں البتہ جہلم کے علاقے سے پیدائشی تعلق ہونے کے ناطے جنگجوانہ فطرت ضرور پائی ہے، لاہور کو مسکن بنایا ہے، عارضی موجودگی بسلسلہ روزگار سعودی عرب کے دار الخلافہ یعنی “الریاض“ میں ہے ،اردو منظر ، اور القلم کے بےشمار ساتھیوں کو ادھر دیکھ کر مجھے بھی ترغیب ملی کہ ادھر نام اندراج کرانے میں حرج ھرگز نہیں ہے،اردو زبان کی چاشنی اور لذت نے مجھے بذریعہ کمپیوٹر اردو لکھنے پر مجبور کر دیا ،
اردو نے انٹرنیٹ پر دوسری زبانوں کی طرح تیز رفتاری کے بجائے بار آوری میں کافی تاخیر کر دی کیوں کہ "تخم" نم نہ تھا ، بلکہ "نیم اور سیم" زدہ تھا۔ خیر" دیر آید درست آید" ، جب سب ساتھیوں میں اردو لکھنے کا شوق دیکھا، اردو اخبارات ، اردو چوپال اور ان گنت دوسری ویب سائیٹس دیکھیں تو بڑھاپے میں کمپیوٹر سیکھنے کا شوق ہوا، اور اردو کے""کی بورڈ"" سے تعارف حاصل کیا، نت نئے فونٹس جن میں“ صدف ، نوری نستعلیق ، جمیل نوری خط کشیدہ اور "علوی “جیسے مشہور فونٹس نے میرے شوق کو مہمیز دی ، اور یوں میں کمپیوٹر پر اردو روانی سے لکھنے لگا، بھلا ہو ان ساتھیوں کا جو مجھے برداشت کرتے رہے ، اور آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ مجھے پوری شان و شوکت سے خوش آمدید کہا ،اور لکھا اور اپنے بڑے پن کا ثبوت دیا، کہ آپ میری "تحاریر" سے دل برداشتہ و دل شکستہ ہرگز نہ ہوں گے ،یوں تو حضرت انسان خطا کا پتلا ہے ،مگر بعض اوقات اپنے بارے میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عنصر مجھ میں بےتحاشا موجود ہے ،بلکہ بالکل "اوپر " تک ٹھونسا ہوا معلوم ہوتا ہے ، سو پیشگی اطلاع دے دی ہے کہ ایسا ممکنات میں سے ھرگز نہیں کہ میں خطا کرنے کے قابل ہی نہیں ، البتہ کارِنمایاں شاید ہی کوئی کیا ہو یا ہونے کی توقع ہو ،
ایک کوششِ ناتواں کی ہے ، کہ معیاری باہمی بات چیت کا مرکز بنایا ،اور ایک ایسا ہی معیاری فورم بھی سامنے لایا ہے ، جس کو “اردو منظر“ کے نام سے جانا جاتا ہے راستے میں رک رک کر دوستوں سے مدد لیتے ہوئے ہم نے یہ سفر جاری رکھا ہوا ہے ۔ جتنی روشنی اس بڑھاپے میں حاصل کر سکا یہ اسی کے مرہون منت ہے ، شاباش دیں گے تو مزید بہتری کی توقع رکھیں ، لیں میرےفورم کا پتہ :URDULOOK.INFO اردو منظر
زندگی رہی تو ادھر ملاقات کا شرف حاصل ہوتا رہے گا،
برقی گھوڑے دوڑانے کا پتہ بھی حاصل کر لیں ،کیا معلوم کب مجھے نوٹس بھجوانا پڑے
urdulook@gmail.com ،،
(یہاں کی سمائیلی کی کچھ تفصیل سمجھ نہیں آ رہی ، اس لیے ان دو پر اکتفا کروں گا ۔۔۔ %||:-{ :-(||> )
 
Top