اقوال امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالی

رجاء

وفقہ اللہ
رکن
: جو کام کرو اطمینان اور وقار کے ساتھ کرو ۔
: فراخی اور تنگ دستی میں استغناء پر قائم رہو ۔
:گفتگو میں آواز بلند نہ ہونے دو تاکہ آپس میں محبت پیداہو ۔
: راستہ میں چلو تو دائیں بائیں کی چیزوں کو دل میں جگہ مت دو ۔
:ہر بات میں تقوُی اور امانت کو پیش نظر رکھو ۔
: اپنی جان کے لیے گناہ جمع کرنا اور ورثاء کے لیے مال جمع کرنا سب سے بڑی غلطی ہے ۔
: دنیا پر مائل نہ ہو تاکہ احکام الہی سے غفلت نہ ہو ۔
:سب سے بڑی عبادت ایمان اور سب سے بڑا گناہ کفر ہے ۔
 
Top