کچھ میرے بارے میں!!

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ میرے بارے میں!!
بندہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو فورمز پر کچھ ہی عرصہ سے روشناس ہوا ہے۔ ایک خوشی بھی ہے اور تسلی بھی کی اردو زبان میں انٹرنیٹ کی دنیا میں مختلف ویب سائیٹس کام کررہی ہیں۔۔ الغزالی فورم کا تعارف میرے ہر دلعزیز بھائی بے باک نے کرایا۔۔ میں ان کا شکر گزار ہوں وہ میرے لیے ایک بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مجھے بہت اچھی طرح گائیڈ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے۔
اردو ویب سائیٹس پر میرا پہلا تجربہ اردو منظر کے فورم پر ہوا اور مجھے بہت اچھا لگا۔ اس کے بعدالغزالی فورم سے تعارف ہوا اور مجھے خوشی ہوئی کہ یہاں پر بھی بہت اچھے مضامین اور قیمتی معلومات پڑھنے کو مل رہے ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی سربلندی کا ذریعہ بنائے ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اور ہمیں اپنے دین اور وطن کے ساتھ مخلص بنائے۔ آمین
ان شاء اللہ کوشش رہے گی کہ یہاں پر خود سیکھوں اور اپنی بہت ہی معمولی سی کاوشیں شیئر کرتا رہوں۔
دعا کا طالب
سرحدی
 
شرر

وفقہ اللہ
رکن افکارِ قاسمی
سرحدی صاحب
السلام علیکم
رفتہ رفتہ آپ میرے دل کے مہماں ہو گئے
پہلے جاں پھر جانِ جاں پھر جانِ جا ناں ہو گئے
الغزالی پر آپ مہمان کی حیثیت سے تشریف فرما ہو ئے ہیں
ہمیں امید ہے کہ آپ ہمارے مستقل مہمان بنے رہیں گے۔ہمیں چھوڑ کر جا ئیں گے نہیں۔ان شاء اللہ
ہم سب مل کردین واسلام اور زبان اردو کی خدمت کرتے رہیں گے۔ شکریہ
 
راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
سرحدی نے کہا ہے:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ میرے بارے میں!!
بندہ انٹرنیٹ کی دنیا میں اردو فورمز پر کچھ ہی عرصہ سے روشناس ہوا ہے۔ ایک خوشی بھی ہے اور تسلی بھی کی اردو زبان میں انٹرنیٹ کی دنیا میں مختلف ویب سائیٹس کام کررہی ہیں۔۔ الغزالی فورم کا تعارف میرے ہر دلعزیز بھائی بے باک نے کرایا۔۔ میں ان کا شکر گزار ہوں وہ میرے لیے ایک بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مجھے بہت اچھی طرح گائیڈ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے۔
اردو ویب سائیٹس پر میرا پہلا تجربہ اردو منظر کے فورم پر ہوا اور مجھے بہت اچھا لگا۔ اس کے بعدالغزالی فورم سے تعارف ہوا اور مجھے خوشی ہوئی کہ یہاں پر بھی بہت اچھے مضامین اور قیمتی معلومات پڑھنے کو مل رہے ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی سربلندی کا ذریعہ بنائے ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور اور ہمیں اپنے دین اور وطن کے ساتھ مخلص بنائے۔ آمین
ان شاء اللہ کوشش رہے گی کہ یہاں پر خود سیکھوں اور اپنی بہت ہی معمولی سی کاوشیں شیئر کرتا رہوں۔
دعا کا طالب
سرحدی

الغزالی پر خوش آمدید
امید ہے ہم آپ سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے انشاء اللہ
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
من کے سچے ،دھن کے پکے،قول وقرار میں ضرب المثل سرحدی بھائی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
ہم آپ کی تشریف آوری سے بیحد خوش ہیں۔
امید ہے الغزالی فیملی کے ساتھ بہت اچھا وقت
گزرے گا ‘‘شئی نایاب‘‘سچائی،وفا،پیار کا درس ہم سب کو ملے گا۔
والسلام
 
تانیہ

وفقہ اللہ
رکن
سرحدی بھائی کو میری طرف سے بھی ویلکم
3510d1233847096-welcome.gif
 
سیما

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم بھائی اب آپ آہی گئے ہیں تو واپسی کا راستہ بند ہو چکا ہے سمجھ گئے ہونگے آپ اب آپ مہمان نہں مزبان بن گئے ہیں :)/\:)
 
سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
آپ سب کے خلوص و چاہت کا بے حد شکریہ۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ اتنی محبتیں مجھے یہاں دی گئیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ کلیم احمد قاسمی صاحب اللہ تعالیٰ آپ کے حسن ظن کو برقرار رکھے اور مجھے آپ کی اُمیدوں پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سیما جی آپ کا بھی شکریہ البتہ آپ سے شکایت یہ رہے گی کہ ابتدائی سلام کا جواب بھی آپ نے وہ دیا جس کو دیکھ کر ذرا سی دیر کے لیے دل گھبرا ضرور گیا۔۔ باقی ان شاء اللہ یہاں پر آپ سب کی صحبت کا اچھا اثر ہوگا اور اُمید کرتا ہوں کہ علم سے عاری ایک ناچیز بندہ یہاں سے بہت کچھ سمیٹے گا۔
 
سوری بھائی میں نے دیکھا نہں تھا اپکو پورا سلام نا کر سکی اب کر دیتی ہوں
وعلیکم ا؛لسلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اب آپ خوش :)/\:)
 
سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت شکریہ، ویسے ہم نے بڑوں سے سنا ہے کہ وعلیکم کے لفظ سے سلام کا جواب غیر مسلم کے لیے ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے، اس تصور سے ہی دل کانپ اٹھتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔۔
 
Top