قیمے کے کٹلس

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
قیمے کے کٹلس

اشیا ء:
قیمہ آدھا کلو ، ٹما ٹر 2 عدد بڑے ،زیرہ آدھا چائے کا چمچ ، پیاز ایک بڑی ، سرخ و سیا ہ مر چ مرضی کے مطابق ، ڈبل روٹی کا تو س ایک بڑا یا دو چھوٹے ۔ سوکھا توس ، گھی، نمک، ہرا دھنیا ، ہری مرچ، تھوڑی سی، انڈا ایک عدد۔

ترکیب :
قیمے میں گھی ، کترکی ہوئ پیا ز ، ہرا مسالا ، ٹماٹر ، مرچیں اور زیرہ ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں ۔ یہ خود اپنے ہی پانی میں پکے گا۔ جب پانی خشک ہو جائے تو بھون کر اتار لیں۔ توس پانی میں بھگو دیں ، پھر نکال کر اور خوب اچھی طر ح نچوڑ کر قیمے میں ملا دیں ۔ اگر ڈر ہے کہ انڈا ملانے سے قیمہ زیادہ گیلا ہو جائے گا تو انڈا پھینٹ کر الگ رکھ لیں ۔
قیمے کی بیضوی شکل کی چپٹی چپٹی ٹکیا ں بنا لیں ۔ انڈا لگا لگا کر ڈبل روٹی کے چورے میں دبا تی جا ئیں کچھ دیر کے لیے رکھ چھوڑدیں تاکہ اوپر لگا ہو ا چورا خشک ہو جائے پھر گرم گرم تل کر پیش کریں ۔ بہت مزیدار اور ہلکے کبا ب ہوں گے۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہمارے اعجاز بھیا نے‘‘قیمے کے کٹلس‘‘ کے کٹلس‘‘ کی تعریف کردی سمجھو کامیاب
کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
Top