چٹ پٹے مولی کے پراٹھے

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
چٹ پٹے مولی کے پراٹھے



اجزاء
آٹا آدھا کلو
نمک حسبِ ذائقہ
پانی حسبِ ضرورت
سفید مولی آدھا کلو
انار دانہ دو کھانے کے چمچ
پودینہ ایک گٹھی
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
ہری مرچ تین عدد
لیموں کا رس دو عدد
میدہ ایک کھانے کا چمچ
گھی یا تیل حسبِ ضرورت

ترکیب
ایک تسلے میں آٹا اور حسبِ ذائقہ نمک ملاکر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔

اب کدوکش (grated) کی ہوئی سفید مولی کا اپنا پانی خشک کرلیں۔

پھر اناردانہ باریک پیس لیں۔

اب اناردانہ، پودینہ، کُٹی لال مرچ، بھنا اور پسا ہوا زیرہ، حسبِ ذائقہ نمک، باریک کٹی ہری مرچ اور لیموں کا رس کدوکش کی ہوئی سفید مولی میں مکس کر لیں۔

پیڑا بنائیں۔ اسے روٹی کی طرح بیل کر تیار کی ہوئی مولی کا آمیزہ رکھیں اور کناروں پر تھوڑے پانی میں گھلا ہوا میدہ لگا دیں۔

اب دوسری روٹی بیل کر اس پر رکھیں اور کنارے دَبا کر بند کر دیں۔

اس کے بعد توا گرم کرکے تیار کیا ہوا پراٹھا دونوں طرف سے سینک لیں۔

ساتھ ہی لکڑی کے چمچ سے حسبِ ضرورت گھی یا تیل لگائیں۔

گولڈن براؤن ہونے پر پراٹھا اُتار کر اِملی کی چٹنی اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔
 
Top