ماہنامہ برہان دہلی کے بارے میں گذاررش

mansoorulhaq

وفقہ اللہ
رکن
السلام و علیکم
مولاناسعید احمد اکبرآبادی صاحب کی سرپرستی میں ایک ماہنامہ برہان کے نام سے دہلی سے شائع ہواکرتا تھا۔ اگر کسی بھائی کےپاس ماہ نامہ برہان کی شمارے موجود ہوں تو برائے مہربانی وہ آپ لوڈ کر دیں۔جیسا کہ ماہنامہ تجلی کے گزشتہ شمارے اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 

شاہد حنیف

وفقہ اللہ
رکن
ماہنامہ برہان دہلی کے نہ صرف 1938 سے 2001 تک کے شمارے سکین ہورہے ہیں۔ بلکہ یہ اطلاع بھی آپ کے لیے خوش آئند ہوگی کہ اس کا 62 موضوع وار اور مصنف وار اشاریہ بھی جلد شائع ہورہا ہے۔ جس سے اس رسالے میں نصف صدی سے زیادہ عرصہ میں سیکڑوں علما و دانشور حضرت کے مقالات و نگارشات اور تبصرہ کتب سے بھی آگاہی ہوجائے یعنی اگر اپنے کسی بھی موضوع کے حوالے سے دیکھنے چاہیے کہ اجتہاد کے حوالے سے 62سالوں میں برہان میں کیا شائع ہوا؟ کس نے لکھا؟ کس شمارے کے کس صفحے پر شائع ہوا؟ یہ ساری معلومات ایک ہی جگہ مل جائیں گی۔ اسی طرح اگر آپ یہ دیکھنا کہ کہ فلاں مصنف کے مضامین کس کس ماہ و سال میں شائع ہوئے وہ بھی آپ کو ایک نظر میں سامنے آسکیں۔
بلکہ یہ بات بھی عرض کروں کہ اس طرح کے دیگر رسائل جن میں ماہنامہ الحق کے 50 سال، ترجمان القرآن کے 82 سال، چراغ راہ کے 22سال، الرحیم#الولی کے 22سال، صحیفہ کا 50سال، معاصر کا 25 سال اور کئی دوسرے رسائل کے اشاریوں پر بھی کام ہوچکا ہے۔
اس سلسلے میں مزید رابطہ
 
Top