شاھی "جھینگے"

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
شاھی "جھینگے"

1717.jpg



اجزاء:
جھینگے(دھو کر خشک کر لیں) کلو
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک کپ
لہسن، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لال مرچ(کُٹی ہوئی) 1کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
خشخاش (پیس لیں) دو چائے کے چمچ
بادام(پسے ہوئے) ایک کپ
دہی ایک کپ
بالائی ایک کپ
ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے
تیل ایک کپ
بادام گارنشنگ کے لئے(ہوائیاں کاٹ لیں)
ٹماٹر گارنشنگ کے لئے
لیموں گارنشنگ کے لئے



ترکیب:

سوس پین میں کپ تیل گرم کر کے اس میں جھینگے ڈال کر فرائی کر لیں۔ لائٹ گولڈن ہو جائیں تو نکال کر الگ رکھ دیں۔ دوسرے سوس پین میں بچا ہوا تیل گرم کر یں۔ اس میں پیاز اور لہسن، ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کر یں۔ لائٹ پراؤن ہو جائے تو اس میں لال مرچ، نمک، الائچی پاؤڈر، خشخاش اور پسے ہوئے بادام ڈال کر مصالحے کو بھون لیں۔
ٹھنڈا ہو جائے تو مصالحے میں دہی ڈال کر باریک پیس لیں۔ دوسرے پین میں پسا ہوا مصالحہ اور فرائی کئے ہوئے جھینگے ڈال دیں۔ ایک ابال آجائے تو بالائی ڈال کر ہلکی آنچ پر 10منٹ تک دم پر رکھیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر ہری مرچ، لیموں، ٹماٹر اور بادام کی ہوائیوں سے سجا کر سرو کر یں۔
 
Top