ق
قاسمی
خوش آمدید
مہمان گرامی
میرا پیغام
مرحومہ دادی کی بے پناہ محبتوں نے مجھے پروان چڑھایا ۔چچا حضرت مولانا مبارک علی مظاہری حفظہ اللہ صاحب ،مولانا محمد عارف حلیمی صاحب کی عنایتوں نے قدم قدم پر سہارا دیا۔مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہاں تک میں اپنے بل بوتے اور اپنے زور بازو سے نہیں پہو نچا بلکہ ان کی دعاووٗں کے اثر سے پہونچا خدا دادی مرحومہ کو غریق رحمت کرے اور دونوں چچا مد ظلہ العالی کو اپنی حفاظت اور امان میں رکھے۔تمنا تھی کہ علم دین اور ملک وملت کی خدمت کا موقع ملے ۔اس گنہگا ر کی یہ دعا قبول ہوئی ۔اور خدمت کا موقع ملا ۔ چاہتا ہوں کہ لوگوں میں دینی اور ملی بیداری آئے ۔
میڈیا تہذیب واخلاق کا گم گستہ سرمایہ حاصل کر کے بروئے کار لایا جائے۔ دین وشریعت سے بے بہرہ لوگوں کو خالص اسلام کی سچی تعلیمات سے رو شناس کرایا جائے ۔اسلام دشمن مغربی کے ذریعہ مشخ سدہ اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کی جائے ۔مادہ پرستی، دین بیزاری اور فرقہ بندی کا مقابلہ کیا جائے ۔اقبال مرحوم نے کہا تھا ۔
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
جذب باہم جو نہیں، محفل انجم بھی نہیں
قومیت کی بنیاد مذہب سے ہے ۔مذہب سے کنارہ کش ہو کر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی ۔ مذہب کے احیا سے اقوام کے تن بے روح میں تازہ روح پھونکی جا سکتی ہے ۔ اسلئے مذہب کی بنیادیاہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسکی تشریح اور ابلاغ وتر سیل کو اپنا نصیب العین مانتا ہوں ۔ ادب (بشرطیکہ ملک وملت کی تعمیر اور احترام آدمیت کے جذبات سے عاری ،اخلاق سوز، اور جنس زدہ نہ ہو۔ ) زندگی کیلئے نا گزیر شئے ہے۔ دنیا کی بہترین قوموں نے بہترین ادب تخلیق کیا ہے۔ کوئی بھی زندہ قوم ادب سے محروم ہونا ہر گز گوارہ نہیں کر سکتی ۔ اسلئے اسلامک فورم میں آپ کے ادبی ذوق کے سیرابی کا سامان بھی ہے ۔ مختصر لفظوں میں کہدوں ۔جذب باہم جو نہیں، محفل انجم بھی نہیں
ان کا جو کام ہے وہ اہل سیاست جانیں
میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہونچے
دعا کا طالب :کلیم احمد قاسمیمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہونچے
Last edited by a moderator: