مرغ چنے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
p6-07.jpg


اجزا: چکن آدھا کلو' ابلے سفید چنے ایک پاؤ' پیاز ایک عدد ' ادرک ، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ' ٹماٹر حسبِ پسند' کالی مرچ ثابت دو عدد' بھنا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ' دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ' نمک حسبِ ذائقہ' سوکھی میتھی ایک چائے کا چمچ' گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ' پانی حسبِ ذائقہ ' آئل دو کھانے کے چمچ' گارنش یا سجاوٹ کے لیے ہری مرچ ہرا دھنیا اور پودینہ ۔
ترکیب : ایک پین میں دو کھانے کے چمچ آئل لیں۔ اس میں پیاز ، ادرک، لہسن پیسٹ شامل کریں، جب ادرک اور لہسن کا کچا پن ختم ہو جائے تو اس میں چکن ڈال کر اسے اچھی طرح بھون لیں، پھر اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھانپ دیں۔اس دوران آنچ دھیمی رکھیے۔ کچھ دیر کے بعد، جب گوشت آدھا گل جائے تو اس میں کالی مرچ ، بھنا ہوا زیرہ، دھنیا پاؤڈر اور نمک شامل کر کے مکس کریں پھر اسے مزید پکنے دیں ۔پانچ منٹ کے بعد ابلے ہوئے چنے شامل کر دیں۔ اس کے بعد پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر اور ایک کپ پانی مزید شامل کر کے ڈھکن بند کر دیں، جب پانی خشک ہو جائے ، اور آخر پر اس میں سوکھی میتھی اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اورگوشت کو تیل چھوڑنے لگے تو اسے الگ برتن مین نکا ل لیں ۔اس پر ہری مرچ، ہرا دھنیا ، پودینہ اور ادرک سے گارنش کر کے نان کے ساتھ پیش کریں۔
 
Top