احادیث مبارکہ

تانیہ

وفقہ اللہ
رکن
حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئےتھے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

کیا تم میں سے کوئی شخص ہر روز ایک ہزار نیکیاں کمانے سے عاجز ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے سوال کیا:
ہم میں سے کوئی آدمی ایک ہزار نیکیاں کس طرح کما سکتا ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا(سبحان اللہ وبحمدہ) سو مرتبہ پڑھے اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور اس کے ایک ہزار گناہ معاف کر دیے جائیں گے-

حوالہ:منتخب احادیث
باب:علم ذکر
حدیث نمبر 112
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
جزاک اللہ فی الدارین خیرا
 
Top