میمنی بریانی

بنت حوا

فعال رکن
وی آئی پی ممبر
اجزاء
چکن ایک کلو (بارہ ٹکڑے)
آلو آدھا کلو
ٹماٹر (باریک کٹے) آدھا کلو
چاول آدھا کلو
دہی ایک کپ
ہری مرچیں دس سے بارہ عدد
آلو بخارہ بارہ عدد
پیا ز ڈھائی سو گرام
پسا لہسن ایک کھا نے کا چمچ
پسا ادرک ایک کھا نے کا چمچ
سرخ مرچ ایک کھا نے کا چمچ
سفید پسا زیرہ ایک کھا نے کا چمچ
ثابت گرم مصالہ ایک کھا نے کا چمچ
پسا گرم مصالہ ایک کھا نے کا چمچ
ہلدی آدھا چا ئے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھا نے کا چمچ
جائفل جاوتری آدھا چا ئے کا چمچ
چھوٹی الائچی آدھا چا ئے کا چمچ
سیاہ زیرہ آدھا چا ئے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیز پات ایک عدد
کیوڑہ ایک چا ئے کا چمچ
پیلا رنگ حسب ضرورت
پودینہ حسب ضرورت
ہرا دھنیا حسب ضرورت
آئل ایک کپ\

ترکیب
چاول آدھا گھنٹہ پانی میں بھگو ئیں۔
تین چوتھائی کپ تیل گرم کرکے پیا ز کو براؤن کریں۔ پھر اس میں پسا لہسن، ادرک ڈال کے تھوڑا سا فرائی کرکے ٹماٹر ڈال کے مکس کریں۔
اب اس میں چکن، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، سفید پسا زیرہ، دھنیا پاؤڈر ڈال کے اتنا پکائیں کہ چکن کا کچا پن ختم ہو جائے اور تھوڑا سا پانی کا چھینٹا لگا دیں کہ مصالہ نہ لگے۔
آلووں کے ٹکرے کرکے ان پر پیلا رنگ اچھی طرح سے لگائیں، آلو اور دہی چکن میں ڈال کے گلنے تک پکائیں۔
جب چکن گل جائے تو اس میں آلو بخارہ، ہری مرچیں، پسا گرم مصالہ، چھوٹی الائچی اور جائفل جاوتری مکس کرکے دو تین منٹ پکائیں۔
چاولوں کو نمک، ثابت گرم مصالہ، سیاہ زیرہ اور تز پات کے ساتھ ایک کنی ابال لیں۔
ایک بڑی دیگچی میں چکن ڈالیں اس پرتھوڑا سا کیوڑہ، پیلا رنگ چھڑک کے اوپر ہرا دھنیا اور پودینہ ڈالیں۔
اس کے اوپر چاولوں کی تہ لگائیں اور اس پر چوتھائی تیل ڈال دیں۔ پھر باقی کا کیوڑہ اور پیلا رنگ ڈال کے پندرہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
 
Top