السلام علیکم ۔۔ میں کون؟

عام آدمی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
میں ایک عام آدمی ہوں۔ علم سیکھنے اور سمجھنے کی غرض مجھے یہاں کھینچ لائی ہے۔
تعلق قبائلی علاقہ جات پاکستان سے ہے۔ دنیاوی تعلیم بی اے ہے اور دینی تعلیم ناظرہ قرآن تک ہے بس۔ محنت مزدوری کر کے کماتا ہوں۔ آسانی سے کسی کی بھی باتوں میں آجاتا ہوں۔ عام آدمی کاکوئی مذھب نہیں ہوتا۔ محلے کے امام مسجد کے مذھب پر ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ مماتیوں کی صحبت میں رہا اور مماتی رہا۔ ان کو تنگ نظر پایا اور دل اچاٹ ہوگیا اور اللہ کے فضل سے ان سے جان بچی۔ پھر غیر مقلدین کے خوش نما نعرے بھائے۔ لیکن قریب سے ان کو سخت متعصب، شریعت سے جاہل، اسلاف سے بیزار اور گستاخ پایا۔ پھر اللہ نے تو فیق دی اور خود حق کی تلاش کی اور الحمد للہ حق علمائے دیوبند کے پاس ملا۔ میری باتیں اگر کسی کو ناگوار گزری ہوں تو ابھی سے معذرت!!!
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عام آدمی بھائی آپ کی آمد سے بہت خوشی ہوئی ۔۔ ۔ جتنا تعارف آپ نے کروایا ہے اس سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ عام نہیں بلکہ ‘‘ خاص آدمی ‘‘ ہیں

امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا​
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته۔۔۔۔۔۔

آپ کو ہم الغزالی فورم پرخوش آمدید کہتےہیں۔۔۔۔

arabsbook18.gif
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
جناب میں آپ کی آمد کو فورم کے لیے بابرکت سمجھتا ہوں، آپ نے عام سی باتوں میں جو بڑی باتیں بیان کی ہیں، اچھی لگیں۔

حق کی پہچان دلیل سے ہو توعلم اوردلیل سمجھنے والوں سے ہو تو تقلید ہے
آپ کا موجودہ سگنیچرٹیکسٹ بھی اچھا لگا۔
 

abu_abdul haseeb

وفقہ اللہ
رکن
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ
میرا نام محمد زیشان ہے
الحمد اللہ میں نے اس ویبسایئٹ کو ماشااللہ بہت اچھا پایا۔۔اور اپنے استاد محترم جو کہ یہاں “احقر “ کے نام سے رجسٹر ہے ان کے کہنے پر اس فورم کو جوائن کیا ہے
 

عام آدمی

وفقہ اللہ
رکن
abu_abdul haseeb نے کہا ہے:
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ
میرا نام محمد زیشان ہے
الحمد اللہ میں نے اس ویبسایئٹ کو ماشااللہ بہت اچھا پایا۔۔اور اپنے استاد محترم جو کہ یہاں “احقر “ کے نام سے رجسٹر ہے ان کے کہنے پر اس فورم کو جوائن کیا ہے

مرحبا ذیشان بھائی
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
عبد الحسیب کے ابو جان۔۔۔! فورم میں خوش آمدیدی پیغام قبول فرمائیں۔
 
Top