::ناول:: جو آپ کی زندگی کی کایا پلٹ دے۔ جب زندگی شروع ہوگی۔

  • موضوع کا آغاز کرنے والا پیامبر
  • تاریخ آغاز
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
آج کل ملکی اور بین الااقوامی حالات ایسے ہیں آپ ٹیلی ویژن دیکھ لیں، ریڈیو پر خبریں سن لیں یا اخبار پڑھ لیں آپ کو ہر طرف مایوسی ہی مایوسی اور ٹینشن ہی ٹینشن نظر آئے گی ، مسلمانانِ عالم پوری دنیا میں ذلت و رسوائی اور مسکنت سے دوچار ہیں، ہر طرف مار دھاڑ، شور شرابہ، ہنگامے ، فتنہ و فسادہے’ ظلم و زیادتی ، افراط و تفریط ، خودکشیاں ، لوٹ کھسوٹ ، استحصال و استیصال ہے ۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافد ہے۔ راعی و رعایا’ آجر واجیر اور میاں بیوی میں سے ہر کوئی بے سکونی و بے مروتی کا شکار ہے۔ دنیا میں مسلمانوں کی روتی عورتیں‘ بلبلاتے بچے‘ لٹتی عصمتیں‘ اٹھتے جنازے‘ اجتماعی قبریں مقدر ہیں ۔ دوسری طرف ہماری مروت اور احساس کا یہ حال ہے ان سب حالات کے باوجود جگہ جگہ ڈانس پارٹیاں ہورہی ہیں ،ننگے فیشن شو ہورہے، ارد گرد میوزک، ناچ گانوں کی آوازیں ہیں، ہر کوئی اپنی ذا ت میں مگن ہے ، ذاتی کامیابی کے نعرے اور جشن کا سماں ہے۔ مختصرا ابھی بھی حالات وہی ہیں جس کی تصویر مولاناحالی سو سال پہلے کھینچ گئے تھے ۔

پر اس قوم غافل کی غفلت وہی ہے
تنزل پہ اپنے قناعت وہی ہے
ملے خاک میں پر رعونت وہی ہے
ہوئی صبح اور خواب ِ راحت وہی ہے
نہ افسوس انہیں اپنی ذلت پہ ہے کچھ
نہ رشک اور قوموں کی عزت پہ ہے کچھ

ان حالات میں نہ اخبار پڑھنے کو دل کرتا ہے اور نہ ٹی وی دیکھنے کو۔ چونکہ میں عادت سے مجبور ہوں اس لیے کبھی کبھی اخبار دیکھ ہی لیتا ہوں کہ شاید کوئی بہتری کی خبر پڑھنے کو مل جائے۔ میں جب بھی اخبار پڑھتا ہوں تو کچھ کالم نگاروں کو لازمی پڑھتا ہوں، ان میں عرفان صدیقی، عامر خاکوانی اور سلیم صافی صاحب قابل ذکر ہیں ، ان لوگوں کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جن کے قلم اور ضمیر بکے نہیں ، یہ لوگ اپنے موضوع کے متعلق پورے انصاف سے اور نڈر ہو کر لکھتے ہیں۔ اس لیے ان پر میرا اعتماد فی الحال برقرار ہے۔۔ ایک کتاب " جب زندگی شروع ہوگی" کا نام کافی عرصے سے سن رکھا تھا ، چند دن پہلے اپنے ان کالم نگاروں کے پرانے کالم سرچ کرتے ہوئے ان کے اپنے کالموں میں اس کتاب کے متعلق تاثرات پڑھے ، پھر اس کتاب کو پڑھا اور واقعی بہت ہی پراثر لگی ۔ میں بجائے خود اس کتاب کے متعلق کچھ کہنے کے ان دو کے ہی اپنے کالموں میں اس کتاب کے متعلق تاثرات کو یہاں لکھ دیتا ہوں۔

عامر خاکوانی صاحب اپنے کالم میں لکھتے ہیں
اسلام آباد میں مقیم ایک دوست عامر عبداللہ نے یہ ناول ان ریمارکس کے ساتھ بھیجا کہ یہ زندگی بدل دینے والی کتا ب ہے، سچ تو یہ ہے کہ پہلے پہل اس تعریف میں مبالغہ محسوس ہوا۔ ۔ خیر ابویحیی صاحب کے اس ناول " جب زندگی شروع ہوگی" کو پڑھنا شروع کیا ۔ پہلے باب نے ایسا گرفت میں لیا کہ پورا ناول ایک ہی نشست میں پڑھا۔ آج کل کم ہی کتابیں ایسی مشقت پر مجبور کرتی ہیں ۔ عام طور پر کسی کتاب کے دس بیس صفحات یک لخت پلٹا دیئے جائیں تو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ " جب زندگی شروع ہوگی" البتہ یکسر مختلف ناول ہے ۔ اپنی ایک رات اس پر صرف کرنے ے بعد پورے اعتماد سے یہ کہہ سکت ہوں کہ یہ واقعتا زندگی بدل دینے والی کتاب ہے۔ جھنجھوڑ دینے والا متن۔۔۔ ایک لرز دینے والا تجربہ۔ ابو یحیی کراچی کے ایک ادیب اور سکالر ہیں۔ یہ ناول انہوں نے روز حساب پر لکھا ہے ۔ کہانی کاآغاز اس وقت سے ہوتا ہے جب صور پھونکا جارہا ہے اور مرکزی کردار جو ایک صالح انسان ہے اسے جگایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد روز محشر کی تفصیلات اس کردار کی زبانی بیان کی جاتی ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بدحواسی، پریشانی، خوف اور امید کی درمیانی کیفیت اور سب سے بڑھ کر یہ ملال کہ زندگی میں توشہ آخرت کیوں نہ تیار کرلیا۔ ۔۔ یہ سب دھیرے دھیرے سامنے آتا ہے۔ مصنف نے بڑی عرق ریزی اور مہارت سے قرآن وحدیث میں آنی والی تفصیلات جمع کرکے اس دن کی قلمی تصویر بنائی جو بے حد حقیقی معلوم ہوتی ہے۔انداز تحریر بڑا رواں اور سلیس ہے۔

سلیم صافی صاحب کے کالم سے اقتباس
" جب زندگی شروع ہوگی" کے زیرعنوان اپنی نوعیت کا یہ پہلا ناول ایک دوست نے پڑھنے کو دیا۔ وہ کہہ رہے تھے ہلا کے رکھ دے گا اور سچی بات یہ ہے کہ ہلا کے رکھ دینے والی کتاب ہے۔ ابویحیی کا تحریر کردہ یہ ناول اپنی نوعیت کا پہلا اردو ناول ہے۔ جس میں مناظر قیامت نہایت سبق آموز انداز میں بیان کئے گئے ہیں ۔ ہے تو یہ ناو ل لیکن ابویحیی نے اس کی بنیاد قرآن و حدیث میں قیامت سے متعلق بیان کردہ تفصیلات پر رکھی ہے۔ قبر سے لے کر جنت اور دوزخ کی ابدی زندگی تک کے مناظر ، وہ اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ انسان پڑھتے ہوئے اپنے آپ کو وہاں موجود پاتا ہے۔

JabZindagiShuruHogi.png


Download-button.png

ہائی کوالٹی فائل (52 ایم بی)۔

میڈیم کوالٹی فائل (3 ایم بی)۔

یہ مکمل تحریر یہاں سے لی گئی ہے۔
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
RE: جب زندگی شروع ہوگی۔۔۔ زندگی بدلنے والا انوکھا ناول

لڑکپن کے بعد میں بہت کام ایسے مواقع آئے ہیں، کہ رویا ہوں۔ وہ بھی دنیا کو رویا ہوں۔ لیکن اللہ معاف کرے، اللہ کے خوف سے شاید کبھی آنسو نہ نکلے ہوں۔ لیکن اس کتاب کے چند صفحات نے مجھے رلادیا ہے۔ اللہ ہمیں معاف کرے۔ جزاک اللہ خیرا

میڈیم کوالٹی کی فائل کو جاوا، سیمبئین، اینڈرائیڈ موبائل میں بھی پی ڈی ایف ریڈر کے ذریعے پڑھا جاسکتا ہے۔
 

ابو ثمامہ

وفقہ اللہ
رکن
شکریہ۔


جزاک اللہ خیرا۔

مناظر قیامت کی عصری اسلوب میں اچھی تصویر کشی کی گئی ہے، اسلامی عقائد کے دیگر شعبوں کو بھی اس طرح عصری اسلوب میں پیش کیا جانا چاہیے،
 
پ

پیامبر

خوش آمدید
مہمان گرامی
عامر محمد نے کہا ہے:
سکریہ بحت سکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پسندیدگی کے لیے شکریہ عامر بھیا۔۔۔

ابو ثمامہ نے کہا ہے:
شکریہ۔


جزاک اللہ خیرا۔

مناظر قیامت کی عصری اسلوب میں اچھی تصویر کشی کی گئی ہے، اسلامی عقائد کے دیگر شعبوں کو بھی اس طرح عصری اسلوب میں پیش کیا جانا چاہیے،
پسند کرنے کے لیے جزاک اللہ
جی بالکل۔۔۔ شروع شروع میں مجھے بھی ڈر لگ رہا تھا، لیکن بیشتر یہی پایا کہ انہوں نے احادیث کی روشنی میں واقعات کو ڈھالا ہے۔ ہاں، بعض مواقع پر کچھ ترش سچ بھی بولے ہیں۔ اور کوئی رعایت نہیں برتی۔
 
Top