افکارِ قاسمی کے لئے ایک تازہ نظم۔۔۔فرمانِ محمد کی ہے تفسیر دیوبند

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم!
آج ہے میں نے افکار قاسمی کے لئے خصوصی طور پر ایک نظم کہی ہے ۔۔۔ احباب کی خدمت میں بغرض اصلاح وتنقید پیش ہے ۔۔۔

اللہ کے شیروں کی ہے جاگیر دیوبند
فرمانِ محمدْ کی ہے تفسیر دیوبند

صدیق کے کردار کی تمثیل یہی ہے
فاروق کے افکار کی تعبیر دیوبند

عثماں کی سخاوت کی ہے تصویر اسی میں
حیدر کی شجاعت کی ہے تاثیر دیوبند

امدادٌ کے فیضان کا ہے ادنیٰ کرشمہ
محمودٌ کے عرفان کی تعمیر دیوبند

قاسمٌ کے تصور کی ہے تصویر دیوبند
اشرفٌ کے تدبر کی ہے تدبیر کی دیوبند

مومن کے لئے تو، یہ ہے گلزار کی مانند
باطل کے لئے آہنی شمشیر دیوبند

سب باطنی امراض کا کرتا ہے مداوا
دکھ درد کے ماروں کا ہے دلگیر دیوبند

اس دور میں اعجاز یہ حاصل ہے اسی کو
اسلام کا ہے مرکزِ تشہیر دیوبند

قسمت پہ نصر اپنی، کروں ناز نہ کیوں میں
مرقد پہ مرے پھر، جو ہو تحریر دیوبند​
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
بہت خوبصورت اور حقیقت حال پر مبنی نظم ہے
مومن کے لئے تو، یہ ہے گلزار کی مانند
باطل کے لئے آہنی شمشیر دیوبند
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم
ذیشان بھائی بہت ہی خوب نظم کہی ہے آپ نے ۔۔ ۔ ماشاء اللہ
ایک گزارش ہے کہ ،، افکار قاسمی ،، کے لئے جو بھی مواد لکھا جائے وہ یہاں شئیر نہ کیا جائے بلکہ قارئین اسے ،، افکار قاسمی ،، میں ہی پڑھیں تو زیادہ مزہ آئے گا
 

اسداللہ شاہ

وفقہ اللہ
رکن
معذرت کے ساتھ خدمت میں عرض ہے کہ افکار قاسمی کے لئے جو بھی مواد لکھا جارہا ہے اسے کہیں اور شائع نہ کیا جائے۔
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
سیفی خان نے کہا ہے:
السلام علیکم
ذیشان بھائی بہت ہی خوب نظم کہی ہے آپ نے ۔۔ ۔ ماشاء اللہ
ایک گزارش ہے کہ ،، افکار قاسمی ،، کے لئے جو بھی مواد لکھا جائے وہ یہاں شئیر نہ کیا جائے بلکہ قارئین اسے ،، افکار قاسمی ،، میں ہی پڑھیں تو زیادہ مزہ آئے گا

جی ٹھیک ہے ۔۔۔۔ !
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم!
آج ہے میں نے افکار قاسمی کے لئے خصوصی طور پر ایک نظم کہی ہے ۔۔۔ احباب کی خدمت میں بغرض اصلاح وتنقید پیش ہے ۔۔۔

اللہ کے شیروں کی ہے جاگیر دیوبند
فرمانِ محمدْ کی ہے تفسیر دیوبند

صدیق کے کردار کی تمثیل یہی ہے
فاروق کے افکار کی تعبیر دیوبند

عثماں کی سخاوت کی ہے تصویر اسی میں
حیدر کی شجاعت کی ہے تاثیر دیوبند

امدادٌ کے فیضان کا ہے ادنیٰ کرشمہ
محمودٌ کے عرفان کی تعمیر دیوبند

قاسمٌ کے تصور کی ہے تصویر دیوبند
اشرفٌ کے تدبر کی ہے تدبیر کی دیوبند

مومن کے لئے تو، یہ ہے گلزار کی مانند
باطل کے لئے آہنی شمشیر دیوبند

سب باطنی امراض کا کرتا ہے مداوا
دکھ درد کے ماروں کا ہے دلگیر دیوبند

اس دور میں اعجاز یہ حاصل ہے اسی کو
اسلام کا ہے مرکزِ تشہیر دیوبند

قسمت پہ نصر اپنی، کروں ناز نہ کیوں میں
مرقد پہ مرے پھر، جو ہو تحریر دیوبند​

بہت خوبصورت
 
ت

تمر

خوش آمدید
مہمان گرامی
میں نے یہ بات کی ہی نہیں تھی،سب چیزیں اللہ نے پیدا کی ہیں اس کا انکار نہیں
سمائلی لگانے کا مقصد یہی تھا کہ سمجھنے والا سمجھے
سمجھنے والا سمجھے۔رب کرےسمجھنے والا سمجھ جائے
 
Top