السلامُ علیکم!

محمدعدنان

وفقہ اللہ
رکن
السلامُ علیکم یاران محفل!

میں اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں الحمدللہ اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب بھی ایمان اور صحت کی بہترین حالت میں ہونگے ان شاء اللہ۔
مجھے بہت خوشی ہوئی انٹرنیٹ پہ اردو میں ایک اور فووم دیکھ کر ۔

میرا نام تو سب کے سامنے ہے ، مگر کام کوئی خاص نہیں بس سارا دن اردو فورمز پہ پایا جاتا ہون کہ شائد مجھے کچھ سیکھنے کومل جائے۔

اور امید کرتا ہوں کہ یہاں سے مجھے سیکھنے کو کافی کچھ ملے گا۔

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

والسلام
شکریہ
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
عدنان بھائی
السلام علیکم
بڑا پیارا تعارف کرایا ۔بہت اچھا لگا
وقت کے ساتھ ہر چیز کتنی تیزی سے بدلتی ہے
پہلے جہاں گردی کیلئے کتنے پاپڑ پیلنے پڑتے تھے ۔ہوبٹ پپڑی زدہ۔پاؤں میں آبلے،جسم تھکن سے چور۔پھر بھی ہمت والے دریا وبیاباں کی مسافت طے کرتھے۔
اللہ رحمت نازل کرے سعدی وابن بطوطہ پر۔آج ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر ملک،شہر ،قریہ ،نگری نگری کی سیر کی جاتی ہے۔الغزالی فیملی آپ کو خوش آمدید کہتی ہے اور امید کرتی ہے ۔نیٹ کی دنیا سے ہونے والے تجربات ، مشاہدات ،سبق آموز داستان سے ہم سب کو مستفید فر مائیں گے ۔ والسلام
 

محمدعدنان

وفقہ اللہ
رکن
محترم کلیم احمد قاسمی صاحب
میں آپ کا بے ممنون و مشکور ہو خوش آمدید کہنے پر ۔ اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ آپ نے یہ فورم جس نیک مقصد کےلئے قائم کیا ہے وہ مکمل ہو جائے آمین

باقی بھیا رہ گئی بات اپنے مشاہدات و تجربات شئیر کرنے کی تو بھائی میرے میںتو ابھی ظفل مکتب ہوں اور ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے سیانوں کی محفل میں جوتیوں پر بیٹھنے کی اجازت ہی مل جاوے۔ اس لئے ابھی صرف سیکھنے پہ زور ہے ۔ ان شاء اللہ جب اس قابل ہوجائوں کہ کسی کو کچھ دے سکوں تو لازمی شئیر کروں گا۔

شکریہ
والسلام
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
بھیا اپنے متعلق تو کہہ سکتا ہوں کہ میں بھی طفل مکتب ہوں آپ حضرات سے سیکھنے کی کو شش کر رہاں ہوں۔
 
Top