بے لگام جی کا تعارف

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم محترم بے لگام صاحب !

آپ کو الغزالی پر خوش آمدید۔

الغزالی کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

پرچہ الغزالی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

خوبصورتی سے سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے

1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2۔ لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

3. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

4. آپ دنیا کے کس ملک اور شہر میں اقامت پذیر ہیں؟

5. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

6. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

7. مالی اعتبار سے آپ کتنے مستحکم ہیں ؟ مضبوط درجہ، درمیانہ درجہ ، کمزور درجہ

8. والدین بقید حیات ہیں ؟

9. بہن بھائیوں میں آپ کا کونسا نمبر ہے ؟

10. آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

11. گرامی قدر کے مزاج میں نری سنجیدگی ہی سنجیدگی ہے یا مزاح بھی پایا جاتا ہے یا پھر دونوں وقت کی ضرورت کے لحاظ سے ؟

12. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟

13. اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ ذکر کریں۔

14. اپنے من پسند کھانوں سے ہمیں بھی متعارف کروائیے ؟

15. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

16. یہ تو طے ہے کہ دُنیا میں ہر اِنسان کو غصہ آتا ہے مگر کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے کہ جب آنجناب کو غصہ آتا ہے تو کیا گل کھلاتے ہیں ؟

17. دوسروں کی خوشی آپ کے لیے کیا معنی رکھتی ہے؟ اور کیا آپ لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ؟

18. ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

19. زندگی میں تمام رشتے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے مگر ان میں سے کون سی ہستی آپ کے دِل پر ناز کرتی ہے؟

20. ایسی کون سی باتیں ہیں جو آپ کو اچھی نہیں‌لگتیں؟

21. آپ کو اپنی کون سی عادت انتہائی ناگوار لگتی ہے؟

22. حُسن، دولت ، شہرت اور عزت میں سےکسی ایک کا انتخاب کریں؟

23. کیا آپ کو روزمرہ دوست بنانے اچھے لگتے ہیں یا جو پہلے سے ہیں ان کے ساتھ دوستی نبھانا؟

24. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

25. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

26- آپ کے پسندیدہ رکن کون ہے؟

27. الغزالی میں وہ کون سے رُکن ہیں جن کی تحریر آپ پر اثر رکھتی ہے؟

28. الغزالی سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا ؟


29. کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

30. وہ کون ہے جسے آپ اپنی ہربات کے متعلق باخبر رکھتے ہیں ؟

31. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

32. بچپن کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں یا اَفسردہ ؟

33. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

34۔آجکل کیاشغل ہے؟

35۔ الغزالی سے تعارف کیسے ہوا؟



یا



اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی بھی 30 وجوہات بیان کریں۔
 

بےلگام

وفقہ اللہ
رکن
مرزا عادل نذیر نام ہے پورا

ماں باپ نے رکھا

1987 اگست28 25 سال ہونے کی خوشی میں دو دن پہلے سالگیرا منائی گی

اسپین بارسلونا آٹھ سال سے یہاں ہوں

آن پڑھ آدمی ہوں میں کچھ حاض نہیں بتاسکتا

عمارتیں بنانے کا کام کرتاہوں ہوں ٹائل پھتر مستری ہوں

ماں کاسیا ہے سر پر باپ وفات پاچکے ہیں

ویسے تو تیسرے نمبر پر ہوں لیکن حک بڑوں وا لا دیا میری پوری فیملی نے

اہل سنت والوں سے شوق رکھتا ہوں

بہت سی آتی ہیں تھوڑی تھوڑی لیکن اسپنش سے شوق ہے کیوں کے رہتا تو یہاں ہوں اس لیے

زاہر ہے مرد ہوں تو مردوں والا ہی شوق ہو گا نا مطلب کبڈی سے لگاو ہے مجھے

گانوں میں ایسے گانے سنتا ہوں چیک کرسکتے ہیں آپ
http://www.youtube.com/watch?v=G6vJ9txCoTU&feature=endscreen

اپنی ہوش کھودیتا ہوں میں برا ہوتا ہے بہت بہت اس لیے میں کوشش کرتا ہوں نا اے اپنے بارے میں ہی کہاسکتا ہوں میں

محمدداؤدالرحمن علی یہی ہیں ابھی تو کیوں کے میں کسی کے بارے میں کیسے کہا سکتا ہوں میں تو ابھی کسی کو جانتا ہی نہیں

محمدداؤدالرحمن علی یہی جناب ہیں جن کی بدولت یہاں آیا یہی تعارف کراسکتے ہیں ہم
ہوسکتا ہے آپ میں سے کسی کو ناپسند اے لیکن سوری کسی کو برا لگے تو
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جناب گانے تو ہم نے چک کر لئے کہیں استاذ محترم چک کر کے لگام نہ لگا دیں۔:->~~ :->~~ :->~~
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم


واہ کیا تعارف کروایا ھے مرزا بھائی

ویسے آپ اگر جواب کے ساتہ نمبر لگا دیتے تو ممبران کو آپ کا جواب سمجھنے کی آسانی ہوتی

ویسے آپس کی بات ھے مجھے کھک نی سمجھ آئ []==[]

ویسے ایک بات ھے آپ نے آتے ساتہ ہی 390 کے اوپر پیغام بھیج دیے میرے خیال سے یہ الغزالی کے لیے اعزاز ھے :->~~

اور میں یہ بھی بتاتا چلوں مرزا بھائی شاعری سے بھت دلچسبی رکھتے ہیں اور ایک فورم ھے اردو منظر وہاں شاعری فورم کے مدیر بھی ہیں

اور آپ کا بھت بھت شکریہ کے آپ نے اپنا تعارف نامہ پیش کیا وہ بھی سب سے پہلے میرے خیال سے ابھی تک کسی نے تعارف نامہ حل نہیں کیا :)/\:)

ویسے میں نے گانے کا سوال تو نہیں کیا تھا آپ سے پر یہ گانا کہاں سے آگیا

آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے بندہ ناچیز کی دعوت کو قبول کیا اور تشریف لائے
امید ھے آپ سے بھت کچھ سیکھنے کو ملے گا
خوش رہیں اور خوشیاں بکھیر تے رہیں
والسلام !
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
بہت شکریہ عادل بھائی بہت پیارا تعارف کروایا ہے آپ نے
آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا ۔ جیتے رہو اور سدا خوش رہو آمین
 
Top