کیفیت عبادت ام المؤمنین

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے فرماتے ہیں ایک دن صبح صبح میں نے اپنی پھوپھی سیدہ طیبہ طاہرہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے ہاں حاضر دی تو وہ کھڑی نماز میں مشغول تھیں اور قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت کر رہی تھیں ۔
فمن اللہ علینا ووقاناعذاب السموم
سواللہ نے ہم پر بڑا کرم کیا اور ہم کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

ام المؤمنین باربار یہ آیت مبارکہ دہراتی جارہی تھیں اور دعا اور گریہ بھی کر رہی تھیں ۔ میں نے بہت انتظار کیا اور کھڑے کھڑے اکتا گیا اس لیے اپنے کسی کام کے لئے بازار چلا گیا جب میں واپس آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ اسی حال میں نماز پڑھ رہی تھیں اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔
{صفۃ الصفوۃ لابن جوزی ج 2 }
 
Top