جس دن صورپھونکا جائیگا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
جس دن صور پھونکا جائیگا​

خطیب نے (السراج المعیر میں ) ان الفاظ کے ساتھ حدیث کو نقل کیا ہے “ میری امت کے دس اصناف کا حشر دس گروہوں کی صورت میں ہوگا ۔بعض کی صورت بندروں کی سی ہوگی یہ چغل خور ہوں گے ، بعض سوروں کی شکل پر ہوں گے یہ حرام خور ہوں گے، بعض سر نگو ہوں گے ٹانگیں اوپر چہرے اور آنکھیں نیچے ان کو اسی طرح گھسیٹا جائیگا یہ سود خور ہوں گے کچھ لوگ نا بینا ہوں گے ادھر اُدھر سر گرداں ہوں گے یہ وہ لوگ ہوں گے جو فیصلہ میں ظلم کرتے تھے ،بعض گونگے بہرے اور بے عقل ہوں گے یہ وہ لوگ ہوں گے جو اپنے اعمال پر مغرور تھے ، بعض لوگوں کی زبانیں سینہ پر لٹکتی ہوں گی اور ان کے منہ سے لہو وپیپ بہتا ہوگا جس سے مجمع میں تعفن پیدا ہوگا ،یہ وہ علماء اور واعظ ہوں گے جن کا کردار گفتار کے خلاف تھا ، بعض لوگوں کے ہاتھ پاؤں کٹے ہوں گے یہ پڑوسیوں کو دکھ دینے والے لوگ ہوں گے ، بعض لوگوں کو آتشی تختوں پر صلیب دی گئی ہوگی یہ وہ لوگ ہوں گے جو حاکم سے جاکر لوگوں کی چغلیاں کھاتے تھے ، بعض لوگوں کی بد بو مردار سے زیادہ سڑی ہوئی ہوگی یہ وہ لوگ ہوں گے جو نفسانی خواہشات اور لذات میں مزے اراتے تھے اور اللہ کے مالی حق کو اپنے مالوں کے ساتھ روکے رکھتے تھے ( زکوٰۃ عشر وغیرہ نہیں ادا کرتے تھے) بعض لوگوں کو تار کول کی لمبی چادریں پہنائی جائیں گی یہ رعونت فخر اور غرور کرنے والے ہوں گے
۔( تفسیر مظہری)
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
اللہ کریم ہمارے ساتھ درگزر کا معاملہ فرمائے اور تمام عیوب سے بچنے کی ہمیں توفیق عطاء فرمائے آمین چم آمین یارب العٰلمین
وصلی اللہ علی حبیبہ سیدنا محمد و اٰلہ وسلم
 
Top