سعودی عرب میں 82 قومی دن کی تقریبات منسوخ

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
سعودی عرب میں 82 قومی دن کی تقریبات منسوخ

files.php



العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے
شامی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے قومی دن
کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تیئس ستمبر 1932 کے دن شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان السعود نے
جدید سعودی مملکت کی بنیاد رکھی تھی۔ اس حوالے سے
مملکت میں ہر سال یہ دن قومی جوش و
جذبے سے منایا جاتا ہے۔ اس روز ملک بھر
میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے] نے 82 ویں قومی دن کی
تقریبات منسوخی کے سلسلے میں جاری فرمان
کے حوالے سے بتایا: "خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز
نے ملک کے طول و عرض میں منعقد ہونے والی
غنائیہ تمثیل کی تقریبات منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔"

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستیں گزشتہ
برس مارچ سے شام میں سرگرم حکومت مخالف باغیوں سے
اظہار یکجہتی کے طور پر صدر بشار الاسد سے
اقتدار چھوڑنے کے مطالبے کی حمایت کرتی چلی آ رہی ہیں۔

شام میں جاری عوامی انتفاضہ میں ابتک ستائیس ہزار
افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عام شہری اس تشدد سے
سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے
شام میں جاری عوامی انتفاضہ میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار بتائی ہے۔

درایں اثنا سعودی قومی دن کی تقریبات بچوں کے لئ
ے ملک بھر میں جاری رہیں گی جس میں معاشرے
کو درپیش چیلنجوں کو نمایاں کیا جائے گا تاکہ ملک
کے نوجوان ان کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔


436x328_62306_239657.jpg
 
Top