آج کا دن کیسے گزرا؟؟؟؟؟؟؟؟

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
مطلب الغزالی اسلامی فورم سے خیریت فورم بن گیا یعنی قیامت قریب ہے
حضرت آپ سمجھے نہیں ، ہم ایک تیر سے دو شکار کررہے ہیں۔
اگر پوستنگ کا کہتا تو وقت کی کمی کا بہانہ ہوتا اور کوشش پر ٹرخا دیا جاتا،۔ خیریت کا اس لیے کہا ظاہری بات ہے جب اپنی خیریت بتانے آگیں گے تو پوسٹ کریں گے جب پوسٹ کرینگے پھر سوچیں گے چلو آ تو گئے اب مضامین دیکھ لیتے ہیں جب مضامین دیکھیں گے تو کمنٹ بھی کرینگے جب کمنٹ ہوگا تو دل کرے گا ایک عدد مضمون ہم بھی لکھ لیں تو ایک عدد مضمون بھی پوسٹ ہوجائے گا ،ایسے کرتے دن پورا الغزالی پر گزر جائے گا۔
 
رعنا دلبر

وفقہ اللہ
رکن

اگر کہ کوالٹی نہ ہوتو آپ کو سلطان کون کہے گا
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
گزشتہ دوچار دن گھر میں سب مہمان رہے بچوں سے گھر خوب اوتھل پوتھل ہوا،کہیں سے کسی بچے کی آواز کبھی کس بچے کی آواز، ایک کی طرف متوجہ ہوتا دوسرا کہتا میری طرف کیوں نہیں تھے متوجہ
الحمداللہ ہنستے کھیلتے دن گزر گئے
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ

ماشاء اللہ

اسی طرح ہنستے مسکراتے رہیے
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
سلطان نے جن کی بات کی وہ بھی اُن کے اپنے ہی ہیں کسی کے اٹھاکر تو نہیں لائے نہ
پھر بھی بچے کسی کے بھی ہوں بچے اچھے اور من کے سچے ہوتے ہیں
جس گھر میں بچے ہوں وہ گُل پُھل ہوتا ہے،جہاں بچوں کی چہچہاہٹ نہ ہو تو وہ گھر سُونا سُونا سا لگتا ہے
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اپنے بچے ہوں تو مجا ہی الگ ہے
ہمیں بچوں سے محبت کرنی چاہیے اور صرف اپنے ہی بچوں سے نہیں بلکہ دوسروں کے بچوں سے بھی محبت کرنی چاہیے اور ان کے ساتھ شفقت سے پیش آنا چاہیے آپ ﷺ نے اس تفریق کا خاتمہ فرمایا ہے۔

جہاں آپ ﷺ نے اپنے بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت کے اظہار کا حکم فرمایا دوسروں کے بچوں کے ساتھ بھی کیوں کہ وہیں آپ ﷺ دیگر صحابہٴ کرام کی اولاد پر بھی نگاہِ شفقت ڈالی ہے اور تو اور کفار کے بچوں کے ساتھ بھی۔

سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہوں نے اپنے اُسوہ سے کفار کے بچوں کے ساتھ بھی نرمی کی تلقین کی،ایک یہودی شخص کا لڑکا آپ ں کی خدمت میں تھا، وہ ایک دفعہ بیمار ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازخود تشریف لا کر اس کی عیادت فرمائی، اس بچے کے سر ہانے بیٹھے، پھر اس بچے سے فرمایا: اسلام قبول کرو، اس بچے نے اپنے والد پر نظر ڈالی، والد نے بھی کہا: ابوالقاسم (ا) کی اطاعت کر! لہٰذا وہ بچہ مسلمان ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہوئے نکلے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَنْقَذَہ مِنَ النَّار (بخاری ) کہ تمام تعریفیں اسی اللہ کے لیے ہیں جس نے اس کو آگ سے بچالیا، یہ حدیث بتارہی ہے کہ بچے پر شفقت ونرمی کی جائے، چاہے وہ بچہ کافر ہی کا کیوں نہ ہو!۔
 
Top