جنات کا پیدائشی دوست ( علامہ لاہوتی پراسراری )

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اسداللہ شاہ نے کہا ہے:
السلام علیکم
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام کہ الغزالی پر شروع کئے گئے سلسلے بعنوان جنات کا پیدائشی دوست جاری رکھا جائے یا ختم کردیا جائے۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو قرآن و حدیث سے ہٹ کر ہیں اور کچھ لوگ اس کو اس لئے پسند کرتے ہیں کہ انکی مشکلات کا خاتمہ اور مسائل کا حل ملتا ہے۔
صاحب تحریر نے پہلے ہی لکھا ہے کہ اس پراسرار دنیا کو سمجھنے کے لئے بڑا حوصلہ اور حلم چاہئیے۔
المستفتی
خادم علمائے حق دیوبند
 

مفتی رضوان یونس،

وفقہ اللہ
رکن
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
الغزالی پر شروع کئے گئے سلسلے بعنوان جنات کا پیدائشی دوست کو ختم کر دینا بہتر ھے
اس مضمون کو احقر نے اول تاآخر پڑھا اور لایعنی پایا
جنات کا پیدائشی دوست نامی کتاب میں اکثر باتیں ایسی ھیں جن کا شریعتِ مطھرہ سے دور دور تک بھی تعلق نہیں اور اکثر ایسی باتیں موجود ھیں جو قرآن کریم و احادیث مبارکہ کی تعلیمات کے خلاف ھیں
فقط واللہ اعلم


چند گزارِشات

کتاب ایسے بے سروپا اور فضول واقعات پر مبنی ھے جن سے نا کوئی دنیاوی فائدہ ھے نا اُخروی
اور صاحبِ تحریر نے جو لکھا کہ اس پراسرار دنیا کو سمجھنے کے لئے بڑا حوصلہ اور حلم چاہئیے تواحقر معلوم صرف یہ کرنا چاھتا ہے کہ حوصلہ اور حلم کیسا مطلوب ھے ؟ ایسا حوصلہ اور حلم جو شریعت کے تابع ھو یا وہ حوصلہ اور حلم جو شریعت کو تابع بنا کر چلے؟
اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے اپنے بنائے ھوئے بندوں کے لیے تمام کی تمام ھدایات و تعلیمات پہنچا دیں اور انسانوں کی زندگیوں کا کوئی بھی ایسا رخ نہیں جس کے بارے میں کوئی واضح رھنمائی نا ھو ایک مسلمان کے لیے قرآن کریم و احادیثِ مبارکہ کے ھوتے ھوئے کچھ بھی پراسرار نہیں ھوتا
عملیات جو کہ شریعت کے دائرے میں رہ کر کیے جائیں اُن کو اختیار کرنا بطورِ سبب کے جائز ھیں لیکن ایسے عملیات و واقعات جو کہ محض پراسرار ھی ھو اُن سے اجتناب ہی بہتر ھے ویسے بھی کسی بھی شئے کے لیے پراسرار کہ دینا یہ بھی ایک دلیل ھے کہ اس شئے کا شریعتِ مطھّرہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اگر تعلق ھوتا تو ھم کو سمجھ آتا نا کہ پراسرار ھوتا
عملیات میں جو کچھ بھی ھو تعویذات و نقوش وغیرہ یہ سب مؤثر بالذات نہیں ھیں مطلب اپنی ذات کے اعتبار سے فائدہ پہنچانے والی نہیں بلکہ یہ بطورِ سبب کے ھے اگر اللہ تعالٰی کی مشیت یہی ھوئی کہ تعویذات و نقوش سے فائدہ ھو تو ھو گا وگرنہ نہیں
تعویذات ھو یا نقوش فلیتے ھو یا دھونیاں دعوت ھو یا عزیمت جنات ھو یا مؤکل عمل ھو یا دم چلّہ ھو یا حصار یا پڑھائیاں وغیرھم یہ سب اپنے فوائد و نقصان میں اللہ رب العزت کے امر کی محتاج ھیں جب ایسا ھے اور یقیناً ایسا ھی ھے تو کہاں کوئی دعوٰی کرے جیساکہ غلط قسم کے عاملین کا پسندیدہ مشغلہ ھے کہ ہر کام کے ھو جانے کا دعوٰی اُن کی نوکِ زبان پر ھو گا
عملیات میں جو سب سے خطرناک اور بیہودہ سلسلہ ھے وہ ھے مریض کے مرض کی تشخیص کے دوران مریض پر سحر جادو و عمل کروانے والوں کے نام بتانا
ارے اللہ کے بندوں جب عملیات ھے ھی سارے کا سارا ظنِّیات میں سے اور تشخیص بھی ایک ظن ہے تو آپ ظنِّیات کے ذریعے سے کسی کا بھی یقین سے کیسے نام لے سکتے ھیں آپ کے پاس اس بات کا کیا ثبوت ھے کہ اس ہی شخص نے سحرجادو تعویذات کروائیں ھیں ؟
کیا آپ کے پاس گواہ موجود ھیں جو اس بات کی گواہی دیں کہ جی جناب اس شخص نے یہ سب کروایا یا کیا ھے جب ایسا کچھ نہیں اور حقیقتاً ایسا کچھ نہیں تو کیوں لوگوں پر الزام لگاتے ھو اور مسلمانوں کے درمیان دشمنی اور نفرت پیدا کرتے ھو کیا اللہ تعالٰی کا خوف نہیں کیا اِن سب باتوں کا حساب نہیں دینا ؟
کیا اس طرح کے عمل و تشخیص کرنے والوں کے پاس جا کر کسی کا بھلا بھی ھوتا ھوگا یا خسرالدنیا والآخرہ
 
Top