مسلم سائنسدان

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن

الخوارزمی

تاریخ سے خوارزمی کے بارے میں ہم تک بہت کم معلومات پہنچی ہیں، خاص طور سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے، اس طرح گویا ہم ان سے زیادہ ان کے آثار کے بارے میں زیادہ جانتے ہیں، ان کا نام “محمد بن موسی الخوارزمی” ہے، خوارزم سے تعلق رکھتے تھے، ان کی تاریخِ پیدائش مجہول ہے، تاہم وہ المامون کے زمانے میں تھے، بغداد میں رہے اور ریاضی اور فلک میں شہرت پاکر ابھرے، خلیفہ المامون سے منسلک ہوئے جنہوں نے ان کا خوب اکرام کیا، “بیت الحکمہ” سے بھی منسلک ہوئے اور معتبر سائنسدانوں اور علماء میں شمار ہوئے، ان کی وفات 232 ہجری کے بعد کے کسی سال میں ہوئی.

انہوں نے بہت ساری اہم تصنیفات چھوڑیں جن میں کچھ اہم یہ ہیں: الزیج الاول، الزیج الثانی جو “السند ہند” کے نام سے مشہور ہے، کتاب الرخامہ، کتاب العمل بالاسطرلاب، اور مشہورِ زمانہ “کتاب الجبر والمقابلہ” جسے انہوں نے لوگوں کے روز مرہ ضروریات اور معاملات کے حل کے لیے تصنیف کیا جیسے میراث، وصیت، تقسیم، تجارت، خرید وفروخت، کرنسی کا تبادلہ (ایکسچینج)، کرایہ، عملی طور پر زمین کا قیاس (ناپ)، دائرہ اور دائرہ کے قطر کا قیاس، بعض دیگر اجسام کا حساب جیسے ثلاثی، رباعی اور مخروط ہرم وغیرہ..

وہ پہلے سائنسدان تھے جنہوں نے علمِ حساب اور علمِ جبر کو الگ الگ کیا، اور جبر کو علمی اور منطقی انداز میں پیش کیا.

وہ نہ صرف عرب کے نمایاں سائنسدانوں میں شامل ہیں بلکہ دنیا میں سائنس کا ایک اہم نام ہیں، انہوں نے نہ صرف جدید جبر کی بنیاد رکھی، بلکہ علمِ فلک میں بھی اہم دریافتیں کیں، ان کا زیچ علمِ فلک کے طالبین کے لیے ایک طویل عرصہ تک ریفرنس رہا، خلاصۂ کلام یہ ہے کہ ریاضیاتی علوم میں یورپ کبھی بھی ترقی نہ کرپاتا اگر اس کے ریاضی دان خوارزمی سے نقل نہ کرتے، ان کے بغیر آج کے زمانے کی تہذیب، تمدن اور ترقی بہت زیادہ تاخیر کا شکار ہوجاتی.
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد بن موسیٰ الخوارزمی ۸۷۰ء میں شہر خوارزم میں پیدا ہوا اس کے والد خوارزم سے منتقل ہوکر بغداد میں سکونت اختیار کرلی تھی ۔یہ دنیا کا پہلا شخص ہے جس نے ہندسوں میں صفر کا اضافہ کیا ۔ (عرب سے یورپ تک)
 

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
وہ پہلے سائنسدان تھے جنہوں نے علمِ حساب اور علمِ جبر کو الگ الگ کیا، اور جبر کو علمی اور منطقی انداز میں پیش کیا.
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن
حسن خان نے کہا ہے:
وہ پہلے سائنسدان تھے جنہوں نے علمِ حساب اور علمِ جبر کو الگ الگ کیا، اور جبر کو علمی اور منطقی انداز میں پیش کیا.
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


پسند کے لیئے شکریہ
والسلام ابوسفیان
 

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن
أضواء نے کہا ہے:
بہترین موضوع پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ


مضامین پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کے لئے آپکا، اور سبھی احباب کا تحہ دل سے شکریہ
 
Top