ابو معشر البلخی

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن

ابو معشر البلخی

ان کا نام “ابو معشر جعفر بن محمد بن عمر البلخی” ہے، اسلام میں علمائے نجوم کے سب سے بڑے اور یورپ میں قرونِ وسطی میں سب سے زیادہ شہرت رکھنے والے سائنسدان سمجھے جاتے ہیں، وہ “البوماسر” کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، بلخ (مشرقی خراسان) میں پیدا ہوئے اور طلبِ علم کے لیے بغداد آئے، “الفہرست” کے مطابق ان کا گھر باب خراسان کے مغربی جانب میں تھا، وہ پہلے اصحابِ حدیث میں سے تھے پھر علمِ حساب اور ہندسہ کی طرف آئے اور پھر علمِ نجوم کی طرف راغب ہوگئے، وہ واسط میں بھی رہے اور وہیں پر 28 رمضان 272 ہجری کو وفات پائی.

علمِ نجوم پر انہوں نے بہت ساری تصنیفات چھوڑی ہیں، ابن الندیم نے تیس سے زائد کتب کا تذکرہ کیا ہے، مگر جو تصنیفات ہم تک پہنچی ہیں وہ یہ ہیں: کتاب المدخل الکبیر جو کئی زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہوچکی ہے، کتاب احکام تحاویل سنی الموالید یہ کتاب بھی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر کئی بار شائع ہوچکی ہے، کتاب موالید الرجال والنساء، کتاب الالوف فی بیوت العبادات، کتاب الزیج الکبیر، کتاب الزیج الصغیر، کتاب الموالید الکبیر، کتاب الموالید الصغیر، کتاب الجمہرہ، کتاب الاختیارات، کتاب الانوار، کتاب الامطار والریاح وتغیر الاہویہ، کتاب السہمین واعمار الملوک والدول، کتاب اقتران النحسین فی برج السرطان، کتاب المزاجات، کتاب تفسیر المنامات من النجوم، کتاب الاقالیم.


مکی
 
Top