عبد الکلام

abusufiyan

وفقہ اللہ
رکن

عبد الکلام

بھارت کے سابق صدر اور معروف جوہری سائنس دان، جو 15 نومبر 1931ء کو ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام ابو الفقیر زین العابدین عبد الکلام (انگریزی: Avul Pakir Jainulabdeen Abdul Kalam) ہے اور مختصراً اے پی جے عبد الکلام کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ آپ بھارت کے گیارہویں صدر تھے۔ آپ بھارت کے اعلٰی ترین شہری اعزازات پدم بھوشن، پدم وبھوشن اور بھارت رتن بھی حاصل کر چکے ہیں۔ آپ کی صدارت کا دور 25 جولائی 2007ء کو اختتام پذیر ہوا۔ آپ عوامی صدر سمجھے جاتے تھے۔


ابو الفقیر زین العابدین عبد الکلام
225px-AbdulKalam.JPG


30px-Flag_of_India.svg.png
بھارت کا صدرِ جمہوریہ
در منصب
۲۶ جولائی ۲۰۰۲ – ۲۴ جولائی ۲۰۰۷
وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی
منموہن سنگھ
نائب صدر بھیروں سنگھ شیخاوت
پیشرو کوچیریل رمن نارائن
جانشین پرتیبھا دیوی سنگھ پاٹل
پیدائش 15 اکتوبر 1931 (عمر 81)
رامیشورم, برطانوی ہند (اب تامل ناڈو), بھارت
سیاسی جماعت آزاد
مادر علمی دانشگاہ سینٹ جوزف، تروچراپلی
مدراس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنولوجی
پیشہ پروفیسر, مصنف, سائنسدان
ہوافضائی مہندس
مذہب اسلام
موقع جال abdulkalam.com


دائرۃ المعارف
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ایک غریب مچھیرے باپ کے بیٹے ڈاکٹر عبد الکلام ہندوستان کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے ایک ساحلی گاؤں میں 15 اکتوبر 1931 میں پیدا ہوئے ۔پورا نام “ابو الفاخر زین العابدین عبد الکلام “ ہے ۔انہیں شاعری اور سنگیت سے بھی لگاؤ ہے تامل زبان میں ان کا شعری مجموعہ چھپ چکا ہے ۔نوجوانوں کو ان کی نصیحت ہے کہ“ خواب دیکھو اور سوچو کہ تم یہ کر سکتے ہو اور یقینآ تم اسے کر سکو گے“
 
Top