پاگل کرنے کا نسخہ

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
ڈاکٹر پاگل سے :
تم پاگل کیسے ہوئے ؟
پاگل :
میں نے ایک بیوہ سے شادی کی اس کی جوان بیٹی سے میرے باپ نے شادی کر لی ۔ میرا باپ میرا داماد بن گیا یوں میری وہ بیٹی میری ماں بن گئی ، ان کے گھر بیٹی ہوئی تو وہ میری بہن ہوئی مگر میں اس کی نانی کا شوہر تھا اس لئے وہ میری نواسی بھی ہوئی اس طرح میرا بیٹا اپنی دادی کا بھائی بن گیا اور میں اپنے بیٹے کا بھانجا ۔ ۔ ۔ ۔
ڈاکٹر :
خاموش ہو جا کیا مجھے بھی پاگل کرے گا
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
اسی بات پرایک لطیفہ آپ کوہدیہ:
جواہرلعل نہروپاگل خانے کا معائنہ کرنے گیا تو سب پاگلوں کو پہلے ہی سمجھا دیا گیا کہ سب کے سب پاگل ایک ہی آواز ہوکر زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ چنانچہ جیسے ہی سربراہ پاگل خانے میں داخل ہوا، پاگلوں نے ہمارے محبوب رہنما زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سربراہ پاگلوں کی محبت سے بے حد متاثر ہوا۔ وہ دل ہی دل میں بہت خوش ہورہا تھا کہ اس کی نظر کونے میں کھڑے ایک شخص پر پڑی، جو بالکل خاموش تھا۔
سربراہ نے اسے بلایا اور پوچھا ”کیا بات ہے تم نعرے کیوں نہیں لگا رہے ہو؟“
اس شخص نے سر جھکا کر ادب سے جواب دیا:
”سر! میں یہاں پر وارڈن ہوں، پاگل نہیں ہوں“۔
 
Top