عجیب ہی عجیب

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
صاحب قبر اپنی قبر میں اترگیا
بیت المقدس کے قریب ایک پہاڑ ہے حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کے ساتھ مناجات کیلئے جارہے تھے، راستہ میں دیکھاکہ دو لوگ قبر کو کھود رہے ہیں استفسار کرنے پرمعلوم ہواکہ حضرت ہارون علیہ السلام کیلئے کھودی جارہی ہے اوران گورکنوں نے کہاکہ ہارونؑ ذراس میں لیٹ کر دیکھئے کہ موافق ہے بانہیں؟ حضرت ہارونؑ نے اپنے کپڑے اتارکرحضرت موسیؑ کودئے اورقبرمیں لیٹ گئے اوراسی وقت حضرت ہارونؑ کی روح قبض کرلی گئی اورقبر خودبخود بند ہوگئی اسی وقت سے اس پہاڑ کانام کوہ طور ہاورنؑ ہے ۔(عجائب المخلوقات غرائب الموحودات ص ۲۶۷)
عجیب وغریب گھاس
کوہ فرغانہ پرایک گھاس پیداہوتی ہے جس کی صورت مرد سے مشابہ ہوتی ہے اوربعض کی عورت سے مشابہ ،حکماکے نزدیک اس کاکھانا مبہی ہے حتی کہ کھاتے ہی ایسا باد کازورہوتا ہے کہ آدمی سے ضبط نہیں ہوسکتا یہ اکثرخراسان میں پیدا ہوتی ہے۔( تحفۃ الغرائب)
جنتی چشمہ
حضرت امام محمد جعفر صادقؓ نے ہمدان کے لوگوں سے پوچھا کہ کہاں سے آئے ہو انہوں نے جواب دیا ہمدان سے آپ نے پوچھاکوہ اروند کوجانتے ہو انہوں نے کہا ہاں حضرت نے فرمایا کہ اس پہاڑ میں ایک بہشتی چشمہ ہے۔
ہمدانی کہتے ہیں کہ ہرسال اس سے پانی جوش کرتا ہے اورچند روز رہتا ہے پانی نہایت شیریں اورسردہے اوراگر کوئی شخص شب وروز ایک سورطل بھی نوش کرجاوے تو بھی کچھ گرانی معلوم نہ ہو،اطراف وجوانب کے بیماریہاں آتے ہیں اورغسل کرتے ہیں تو تندرست ہوجاتے ہیں اورتعجب یہ ہے کہ جس قدربیمار آتے ہیں اسی مقدار میں پانی نکلتا ہے۔(ایضاً ص ۲۵۲)
 
Top