میرے سوال مفتی صاحبان سے

محمد اشرف يوسف

وفقہ اللہ
رکن
سوال 1 امام کا سہو ہوا، اس نے سجدہ سہو کر لیا اور اس کے بعد پھر یہ بھول جاتا ہے کہ ا س نے سجدہ سہو ادا کیا یا نہیں ، بالآخر اس کو یقین ہوتا ہے کہ نہیں کیا اور پھر سجدہ سہو کرتا ہے ۔ ایسی حالت میں مقتدیوں کو کیا کرنا چاہئے؟
سوال 2،: نماز میں ایسی غلطی ہوئی کہ جس سے سجدہ سہو واجب نہیں ہے ، اگر لاعلمی میں سہو سمجھ کر سجدہ سہو کرلیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟ ایک مولوی صاحب نے بتایا کہ نماز نہیں ہوئی نماز لوٹالی جائے ، اس لئے اعادہ کی گئی اگر موصوف کے کہنے کے مطابق نماز نہیں ہوئی تو پھر کیا کیا جائے؟
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
سوال نمبر(۱)کاجواب:
صورت مسئولہ میں دوسرے سجدہ سہومیں مقتدیوں کوچاہئے کہ وہ امام کی اتباع نہ کریں اوراگراتباع کرلی ہے تب بھی نمازدرست ہی۔
سوال نمبر(۲)کاجواب:
ایسی صورت میں بھی نمازہوجائے گی-
 
Top