علم کی قدر

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
علم کی قدر
فرمایا :کہ میرسید شریف صاحب کسی عالم سے پڑھنے گئے انہوں نے فرمایا کہ ایک اشرفی روز دیا کروتب پڑھائوںگااور جس دن اشرفی نہ دوگے اس دن سبق کا ناغہ ہوگا ان بیچاروںنے کوشش کرکے بادشاہ تک اطلاع کرائی آخر کاروہاںسے ایک اشرفی روز ان کو ملنے لگی جب وہ استاذکی خدمت میںایک اشرفی لاکر پیش کرتے تھے تب سبق پڑھتے تھے آخر کا ر جب فارغ ہوچکے تو استاد نے وہ سب اشرفیاںجو جمع کر رکھی تھیں لاکر ڈھیرکی ڈھیران کے سامنے ڈالدیںکہ لو بھائی یہ تمہاری اشرفیاںموجود ہیں میں نے صرف اس غرض سے یہ انتظام کیا تھاتاکہ تمہیں علم کی قدر ہواورخوب محنت سے مطالعہ کرکے پڑھواوریاد کرو،کیونکہ جو چیز بے محنت حاصل ہوتی ہے اس کی قدر نہیں ہوا کرتی ہے۔ (حسن العزیز)
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
جو چیز بے محنت حاصل ہوتی ہے اس کی قدر نہیں ہوا کرتی ہے

آپ کا بہت بہت شکریہ :->~~
 
Top