کچھ میرے بارے میں میں!

سرحدی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم!
اُمید ہے کہ الغزالی فورم پر موجود تمام ممبران خیرو عافیت سے ہوں گے۔
میرا نام سرحدی تو نہیں لیکن سابقہ صوبہ سرحد اور موجودہ خیبر پختونخواہ سے تعلق ضرور ہے، مادری زبان پشتو ہے، اس لیے اگر ‘‘کا’’ ، ‘‘کی’’ کا کہی پر فرق محسوس ہو تو درگزر کرتے رہیے گا۔ تعلیمی اعتبار سے کورا ہوں، بس اتنا کچھ پڑھ لیا ہے کہ اپنا نام لکھ سکتا ہوں، اور اپنے مطلب کی بات دوسروں تک پہنچاسکتا ہوں۔ اس سے قبل محترمی بے باک بھائی کی ویب سائیٹ جو کہ اردو کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سارے معلوماتی مضامین پر مشتمل ہے سے تعارف ہوا اور یہی میرا کسی بھی اردوفورم پر پہلا تجربہ تھا، بہت اچھا لگا اور بہت خوشی ہوئی، لیکن میری خوشی کی انتہا نہ رہی جب یہ دیکھا کہ بے باک بھائی ہی نہیں بلکہ ان کے بہت سارے رفیق اس کارِ خیر میں شامل ہیں اور بہت ساری سائیٹس اور فورم ایسے وجود میں آچکے ہیں جہاں پر اردو کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی سربلندی، بنیادی عقائد کی وضاحت، اور اسلامی شخصیات اور دورِ حاضر کے فتنوں پر ایک مفصل بحث موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آپ حضرات کو ، اور اـٓپ کی محنتوں کو قبول فرمائے، ہمیں ہر اس کام میں آپ کا معاون بنائے جس کی بنیاد اللہ کی رضا اور دین اسلام کی سربلندی پر ہو۔ آمین
اُمید ہے کہ یہاں پر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔
 
Top