انٹریو۔

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
ہمارے معززرکن جناب سرحدی صاحب کا انٹریو مس تانیہ صاحبہ موڈریٹر الغزالی نےلیا پیش خدمت ہے۔


تانیہ : آپ کا نام

سرحدی : میرا پورا نام سرحدی سے تبدیل ہوکر پختونخواہی ہوگیا ہے

تانیہ : کس علاقے سے تعلق ہے ؟
کس شہر یا گاؤں سے ؟

سرحدی : میرا تعلق صوبہ سرحد کے علاقے صوابی سے ہے

تانیہ : تعلیمی قابلیت؟

سرحدی : گریجویشن

تانیہ : ازدواجی حیثیت؟

سرحدی : ہائے ہائے کیا پوچھ لیا؟؟

سرحدی : شادی شدی

تانیہ : ذریعہ معاش؟

سرحدی : پرائیویٹ جاب،

سرحدی : آفس ورک

تانیہ : مشاغل؟

سرحدی : کچھ خاص نہیں، ڈیوٹی اور اس کے بعد اپنے اہل و عیال کے ساتھ وقت گزارنا، البتہ دینی کتب کا مطالعہ اور معاشرتی اصلاح کے لیے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر تدبیریں کرنا

سرحدی : پسندیدہ شخصیت دورِ حاضر میں

سرحدی : یہ بہت مشکل سوال ہے، اس لیے کہ آئیڈیل کوئی ایک ہوتا ہے لیکن میرے تو بہت سارے ہیںاس لیے کسی ایک کے متعلق رائے قائم کرنا بہت دشوار ہوگا

سرحدی : ویسے سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی شخصیت متاثر کن ہے

تانیہ : 24 گھنٹوں میں کونسا وقت اچھا لگتا ہے؟

سرحدی : چوبیس گھنٹوں میں وہ وقت جو بے غم گزرے اور اس میں کوئی پریشانی نہ ہو بلکہ یکسوئی کے ساتھ بیٹھ کر اللہ کو یاد کرسکوں

تانیہ : چلو اتنا چھوٹا سا سوال مشکل کیسے ہو گیا

سرحدی : آئینہ دیکھ کر یہی خیال آتا ہے کہ ‘‘یا اللہ آپ نے مجھے بہت اچھا بنایا، میرے رب میرے اخلاق کو بھی اچھا کردے’’

تانیہ : آمین ۔۔۔نائس

سرحدی : اللہ ہمت عطا فرمائے

تانیہ : آپکو خود میں سب سے اچھی بات کیا لگتی ہے مطلب آپکی ایک خوبی اور کوئی ایک خامی ؟؟

سرحدی : مجھے اپنا آپ سراپا خامیوں سے ہی بھرا لگتا ہے، اس لیے خوبی کی طرف سوچھاہی نہیں، اسی کی دعا کرتا ہوں کہ اللہ میرے خامیوں کی اصلاح کردے

تانیہ : پسندیدہ کتب

سرحدی : سب سے زیادہ قرآن کریم، پھر احادیث کی کتب پھر وہ جس میں اصلاحی مواعظ ہوں، اس کے ساتھ اسلام کے شاندار ماضی اور تاریخ کی کتب بہت اچھی لگتی ہیں

تانیہ :الغزالی فورم کیلئے کو ئی پیغام

سرحدی : الغزالی فورم پر میرا یہی پیغام ہے کہ دنیا ہر طرف سے تاریکیوں میں گھری جارہی ہے، اور ظلمتوں کا اندھیرا ہر طرف پھیل رہا ہے، ایسے میں اگر اُمید کی کوئی کرن ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس اور آپ کی سنت ہے۔۔ یہی ہماری اصل ہے اور یہی کامیابی کی ضمانت ۔۔ نیز اپنی تمام تر صلاحیتیں اصلاح معاشرہ اور دین اسلام

تانیہ : زندگی کی سب سے بڑی خواہش؟

سرحدی : زندگی کی سب سے بڑی خواہش اللہ کی رضا

تانیہ :اسباب زوال امت

سرحدی : عرض کردیا ہے، اپنا اصل چھوڑ کر دوسروں کی پیروی کرنا،، کوا چلا ہنس کی چال تو اپنی بھی بھول گیا

تانیہ : شکریہ

سرحدی : جزاکم اللہ خیراً

سرحدی : شکریہ سب کا مجھ ناچیز کو اتنی اہمیت دینے کے لیے
 
Top