ضروری اعلان برائے مضامین افکار قاسمی

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تمام معزز ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الحمد للہ “ افکار قاسمی“ شمارہ نمبر 4 کی اشاعت کے بعد ماہنامہ افکار قاسمی شمارہ نمبر 5کی تیاری شروع کر دی گئی ہے لہٰذا تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ شمارہ نمبر4 کے لئے اپنے مضامین مجھےپی ایم کر دیں ۔ شکریہ

چند تجاویزمدیرتحریر حضرت مفتی ناصر مظاہری صاحب نے دیں تھیں ان کو منظور کرلیا گیا ہے اور قلمنگاروں سے درخواست ہے درج ذیل عناوین کے تحت ہمیں مضامین ارسال کیے جائیں

(۱)اداریہ بالکل حالات حاضرہ کے مطابق ،جامع،مختصر،سادہ اسلوب،دلائل وحوالہ جات سے مزین اوربے باک ہوناچاہئے کیونکہ یہی پورے رسالہ کا زبدہ ہے۔
(۲)بہترہوگاکہ ہرشمارہ کے مضامین کی ترتیب کچھ ایسے رکھیں کہ تمام مضامین کے بھی ذیلی عناوین (فورم)لکھے جائیں۔مثلا
اصلاح معاشرہ:
جہیزکی لعنت
رشوت خوری
سودایک ناسورہے
بحث ونظر
جھنگاکھاناجائزہے یانہیں
طلاق بائن کی تعریف
نمازمیں پنڈلیوں کامسئلہ
دعوت وتبلیغ
تبلیغی کام اورہمارے فرائض
دعوتی کام کرنے والوں سے کچھ باتیں
کلام منظوم
قصیدہ بہاریہ
نعت نبوی
نئی کتابیں
تبصرۂ کتب

(
نوٹ مضامین وصول کرنے کی آخری تاریخ 25 دسمبر ہے
)
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
ماشآء اللہ۔ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب سے استفادہ کرنے کی ہمیں بھرپور ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
مجھ جیسے جاہل کو اتنا کچھ اکٹھا لکھا مل جاتا ہے ، اس لیے اگلے شمارے کی بے چینی ابھی سے شروع ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ لکھنے والوں کے دِل میں وہ بات ڈالیں جس کی ضرورت و اہمیت سب سے زیادہ ہو۔
محبوبی مفتی صاحب تو فنِ تحریر کے ماہر ہیں، اس لیے درخواست ہے کہ ہمیں بھی اپنا شاگرد بنا کر کچھ سکھائیے، تاکہ بعد میں حسرت نہ رہے کہ قدردانی میں سستی کیوں کی تھی؟
ہمیں تو لکھنا بھی نہیں آتا۔ اور ایسا لگتا ہے جیسے یہ فورم اہلِ علم کی مجلس ہے اور مجھ جیسا جاہل ان میں آ گھسا ہے۔
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
محمد ارمغان نے کہا ہے:

جناب یہ مفتی محبوبی کون ہیں اور الغزالی پر ان کا نزول کب ہوا؟آپ کو اگر شاگردہی بننا ہے تو ناصر مظاہری صاحب کے بنئے۔اور قلمی اصلاحی سلسلہ قائم کیجئے۔یہ فورم اہل علم کے ساتھ آپ بزرگوں اور مشائخ کیلئے ہے۔اپنے فیض گنج بے بہا سے ہم سب کو شاد فر مایئے۔

محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
احمدقاسمی نے کہا ہے:

محبوبی مفتی صاحب سے مراد حضرت مفتی ناصر مظاہری صاحب ہیں (محبوبی بطورِ اظہار استعمال کیا ہے)۔آپ بھی میری طرف سے سفارش فرمائیے تو کچھ سیکھ جائیں گے۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
یہ فیض کون صاحب ہیں اورکیاواقعی گنجے ہیں؟کچھ توبتاؤ!

یہ مسئلہ اب دارالافتاکی حدودسے تجاوزکرکے مشیخت کے علاقے میں جاگھساہے اس لئے اس لاینحل مسئلہ کوپیرصاحب ہی سلجھاسکتے ہیں۔
 
مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
یہ پیرصاحب کون ہیں للہ کچھ تورہنمائی فرمائیں مجھے بڑی شدت سے تلاش ہے ایک ایسے پیرکی جودستگیربھی ہوتاکہ ہم جیسے کف گیروں کابھی بھلاہوسکے۔
 
محمد ارمغان

وفقہ اللہ
رکن
مفتی ناصرمظاہری نے کہا ہے:
یہ پیرصاحب کون ہیں للہ کچھ تورہنمائی فرمائیں مجھے بڑی شدت سے تلاش ہے ایک ایسے پیرکی جودستگیربھی ہوتاکہ ہم جیسے کف گیروں کابھی بھلاہوسکے۔
بالکل ہم بھی حضرت مفتی صاحب کی تائید کرتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
میں تو ایک ہی پیر کو جانتا ہوں وہ ہیں ہمارے فضیلۃ الشیخ حضرت اقدس ارمغان صاحب دامت فیوضھم ہیں ۔ باقی کسی اور پیر کو نہیں جانتا جو الغزالی فورم میں ہوں
 
محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
محمد نبیل خان نے کہا ہے:
میں تو ایک ہی پیر کو جانتا ہوں وہ ہیں ہمارے فضیلۃ الشیخ حضرت اقدس ارمغان صاحب دامت فیوضھم ہیں ۔ باقی کسی اور پیر کو نہیں جانتا جو الغزالی فورم میں ہوں
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کوئی کہدے حضرت اقدس جناب ارمغان صاحب سے ؎:اتنی بھی بے رخی کیا، کہ سلام تک نہ پہنچے۔مفتی صاحب وفیات الاعیان نمبر کے بعد خانقاہ نمبر نکالنے جارہے ہیں۔آپ کی شدید ضرورت ہے۔
 
Last edited:
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top