اپنا تعارف۔

مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
نام: مزمل شیخ بسمل
کام: دفاعِ حنفیت
عمر: ۲0 سال
مسلک: حنفی دیوبندی
مقام سکونت: کراچی
دلچسپی: مطالعے میں دلچسپی ہے۔ تحقیقاتی امور کو سر انجام دینا میرا جذبہ ہے۔
باقی جو بھی جو کچھ پوچھنا چاہے تو حاضر۔
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
ماشاء اللہ مزمل بھائی آخر آپ اردو محفل کے بعد الغزالی کو رونق بخشنے کے لئے تشریف لے ہی آئے ۔۔۔۔ ! اللہ تعالٰی آپ کا آنا مبارک کرے ۔۔۔۔! یہاں اپنی شاعری بھی شیئر کیجئے گا پلیز۔۔۔۔! اور عروض کے اسباق بھی ۔۔۔۔!
 

مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
شکریہ نصر بھائی۔ فی الوقت نیا ہوں یہاں تو سچی بات یہ ہے کہ آنکھوں میں ٹھہر نہیں پا رہے یہاں کے صفحات۔اور سمجھ نہیں آرہا کہ کس کام کے لئے کونسا فورم ہوگا۔ خیر کوئی بات نہیں میرے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ دو چار دن میں آنکھوں کو عادت ہو ہی جائے گی۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی آپ کو۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
imagehost

جناب حق احناف صاحب !

آپ کو الغزالی پر خوش آمدید۔

14.gif

الغزالی کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

پرچہ الغزالی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

خوبصورتی سے سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
پرچہ حل کرنا ضروری ہے

1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟

2۔ لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

3. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟

4. آپ دنیا کے کس ملک اور شہر میں اقامت پذیر ہیں؟

5. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

6. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟

7. والدین بقید حیات ہیں ؟


8. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟


9. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟

10. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟

11. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟



12- اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟



13. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

14۔آجکل کیاشغل ہے؟

15۔ الغزالی سے تعارف کیسے ہوا؟



یا



اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی بھی وجوہات بیان کریں۔

imagehost
imagehost
imagehost
imagehost
imagehost
imagehost
imagehost
 

مزمل شیخ بسمل

وفقہ اللہ
رکن
[align=center]
1. آپ کا مکمل اِسمِ گرامی ؟
محمد مزمل شیخ
2۔ لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
لقب کوئی بھی نہیں۔ البتہ شاعری کے حوالے سے بسمل تخلص کرتا ہوں۔

3. آپ کی تاریخِ پیدائش ؟
26 نومبر

4. آپ دنیا کے کس ملک اور شہر میں اقامت پذیر ہیں؟
کراچی، پاکستان

5. آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

حافظ قران ہوں۔ حفظ کے بعد کام کاج میں لگ گیا۔ اب بھی محنت مزدوری ہی کرتا ہوں۔ اسکول کے حوالے سے کوئی تعلیم نہیں بلا مبالغہ۔

6. آپ کا پیشہ کیا ہے ؟ اگر طالب علم ہے تو کس شعبے میں اور کہاں زیرِ تعلیم ہیں ؟
اس حوالے اپنا اصل پیشہ کسی وجہ سے بتانا پسند نہیں کرونگا۔ البتہ تین سال سے انگریزی کی تعلیم دے رہا ہوں مختلف اداروں میں

7. والدین بقید حیات ہیں ؟
جی الحمد للہ۔

8. کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
فی الوقت دو زبانیں ہی جانتا ہوں۔ ایک اردو، اور دوسری انگریزی۔ عربی سیکھنے کی دلی تمنا ہے۔ ذاتی طور پر اردو سے بیحد شغف ہے۔

9. آپ کے روزمرہ کے مشاغل کیا ہیں ؟
درس و تدریس اور مطالعے کے علاوہ کوئی مشغلہ قابل ذکر نہیں

10. آپ پریشان ہوں تو کیا کرتے ہیں ؟
سیگریٹ نوشی کی ایک بری علت چار سال سے ہے۔ تو وہی!!!!!

11. فارغ وقت میں آپ کیا کرنا پسند فرماتے ہیں؟

انسان دنیا میں فارغ رہنے یا کھیل کود کرنے کے لئے نہیں آیا۔ اسی قول پر عمل کرتا ہوں۔

12- اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

سوچنے کا وقت نہیں مل پاتا۔ دنیا میں کرنے کے بھی بہت کام ہیں تو سوچنے سے کیا حاصل؟

13. مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو اِس مجلس سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
عزائم تو بہت سارے ہیں۔ ویسے علم اسماء الرجال کو سیکھنا میری خواہش دیرینہ ہے۔ مگر یہ کام تھوڑا مشکل نظر آتا ہے۔ میری تعلیم کی وجہ سے۔
اس کے علاوہ (اردو ادب کے حوالے سے) عروض پر ایک کامل کتاب ساتھ ہی پچھلی دو صدیوں میں جو عروضیوں نے غلطیاں کی ہیں انکی نشاندہی اور مسئلوں کا اصولی متبادل اس کتاب میں لکھنا چاہتا ہوں۔ دعا کریں کامیاب ہوجاؤں۔

14۔آجکل کیاشغل ہے؟
ایضا
15۔ الغزالی سے تعارف کیسے ہوا؟

ابن بشیر ویب سائٹ پر گوگل کے ذریعہ پہنچا۔ یہ لنک تھی:
http://www.albisharah.com/index.php?option=com_content&view=article&id=284
یہاں سے اس فورم پر آگیا۔

یا



اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی بھی وجوہات بیان کریں۔
 

سیفی خان

وفقہ اللہ
رکن
بہت شکریہ مزمل بھائی آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
Top