مولاناولی محمدقاسمی

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
مولاناولی محمدقاسمی
مولاناموصوف نہایت ہی حق گو،حق پسنداورحق جوطبیعت رکھنے والے فردتھے،انھیں سنت نبوی سے خصوصی لگاؤ اورانس تھا،اصلاحی مزاج رکھتے تھے،وہ اخیرعمرتک جمعیۃ علماء ہندکے علاقائی ذمہ داررہے،اپنی مادرعلمی دارالعلوم دیوبندسے گہری محبت تھی،اپنے معاصرین میں مولاناسیداسعدمدنیؒ کی قائدانہ صلاحیتوں، مولانامرغوب الرحمن کی انتظامی لیاقتوں،مولاناانعام الحسن کاندھلویؒ کی دعوتی خدمات اورفقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسینؒ کی فقہی بصیرت کے زبردست مداح ومعترف تھے،علماء کے وقارکوہمیشہ ملحوظ رکھتے تھے ،عالم دین کسی بھی عمرکاہوالقاب وآداب کے ساتھ نام لیتے تھے۔
دعوتی کاموں میں بھی مولانابڑی دلچسپی رکھتے تھے ،غیرمسلموں میں دعوتی کام بھی بڑی زیرکی ،دانائی ،بصیرت اور ہوشمندی کے ساتھ کرتے تھے اورشایدہی کوئی مہینہ ایساگزراہوکہ جس میں اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے کسی متلاشی کوآپ کے دست مبارک پرمسلمان نہ کیاہو،اُن کے یہاں نومسلموں کی تعلیم وتربیت کا بھی معقول نظم تھااورنومسلم حضرات کی شادیاںاپنے اثرورسوخ سے دینی گھرانوں میں کراتے تھے۔
انھیں تقریرومناظرہ سے بھی خصوصی نسبت تھی مولانامنظوراحمدنعمانیؒ اورمولاناامام علی دانش مدظلہ جیسے مناظرین سے خصوصی تعلق رکھتے تھے۔
اپنے علاقہ سیتاپورمیںدیوبندیت کوفروغ دینے میں مولانانے اہم کردارادافرمایاتھا،مولاناجس وقت دارالعلوم دیوبندسے فارغ ہوکراپنے ظلمت زدہ اوربدعت زدہ علاقہ سیتاپورمیں پہنچے تو کثیرمسلم آبادی والے اس شہرمیں دیوبندیوں کی ایک بھی مسجد نہیں تھی اور نہ ہی کوئی دیوبندی فردنظرآتا تھا،لیکن مولانانے اپنے جہدمسلسل،خلوص ولگن اور محنت ودلچسپی کاجوعدیم النظیرمظاہرہ فرمایااس کی برکت سے آج اس شہرکی صرف تین مساجدکے علاوہ سبھی مساجد میں الحمدللہ دیوبندی حضرات نمازیں اداکرتے ہیں،اس کے علاوہ کئی مدارس بھی دینی تعلیم کے فروغ میں مصروف کارہیں۔
۱۹؍جون ۲۰۰۸ء کو حرکت قلب بندہوجانے کے باعث اس دنیائے فانی سے کوچ فرمایا۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔
الہا! مولاناکی مغفرت فرما!ادارہ کوہرقسم کے شروروفتن سے حفاظت فرما! اوران کے لگائے ہوئے علمی پودے کی آبیاری کے لئے کسی مخلص ،مستعد اورعالم باعمل کومنتخب فرما
!
 
Last edited by a moderator:

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
مولاناموصوف نہایت ہی حق گو،حق پسنداورحق جوطبیعت رکھنے والے فردتھے،انھیں سنت نبوی سے خصوصی لگاؤ اورانس تھا،اصلاحی مزاج رکھتے تھے۔
اللہ کریم مولاناولی محمدقاسمی ساحب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے آمین
 
Top