تجدید ملاقات

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
[align=center][align=center][align=center][align=center]تجدید ملاقات
جگر مرادآبادی


مدت میں وہ پھر تازہ ملاقات کا عالم
خاموش اداؤں میں وہ جذبات کا عالم

نغموں میں سمویا ہوا وہ رات کا عالم
وہ عطر میں ڈوبے ہوئے لمحات کا عالم

اللہ رے، وہ شدتِ جذبات کا عالم !
کچھ کہہ کے وہ بھولی ہو ئی ہر بات کا عالم

وہ سادگی حسن ، وہ محجوب نگاہی
وہ محشرِ صد شکر وشکایات کا عالم

نظروں سے وہ مصوم محبت کی تراوش
چہرے پہ وہ مشکوک خیالات کا عالم

عارض سے ڈھلکتے ہوئے شبنم کےدو قطرے
آنکھوں سے جھلکتا ہوا برسات کا عالم

بے شرطِ تکلف وپذیرائی اُلفت
بے قیدِ تصنع وہ مدارات کا عالم

ایک ایک نظر شعر وشباب ومے نغمہ
ایک ایک ادا حسنِ مُحاکات کا عالم

وہ نظروں ہی نظروں میں سوالات کی دنیا
وہ آنکھوں ہی آنکھوں میں جوابات کا عالم

نازک سے ترنم میں اشارات کے دفتر
ہلکے سے تبسم میں کنایات کا عالم

پاکیزگی عصمت وجذبات کی دنیا
دوشیزگئ حسنِ خیالات کا عالم

برہم وہ نطامِ دل ودنیائے تمنا
پیہم وہ شکستوں میں فتوحات کا عالم

وہ عشق کی بر بادئ زندہ کا مُرقع
وہ حسن کی مائندہ کرامات کا عالم

وہ عارضِ پُر نور، وہ کیف نگہِ شوق!
جیسے کہ دمِ صبح مناجات کا عالم

وہ جراءت بے باک ، وہ شوخی، وہ شرارت
وہ حسن ومحبت کی مساوات کا عالم

تھک جانے کے انداز میں وہ دعوتِ جراءت
کھو جانے کی صورت میں وہ جذبات کا عالم

شرمائی لجائی ہوئی وہ حسن کی دنیا
وہ مہکی ہوئی، بہکی ہوئی رات کا عالم

وہ عرش سے تا فرش برستے ہوئے انوار
وہ تہنیتِ ارض وسماوات کا عالم

تا صبح وہ تصدیقِ محبت کے نطارے
تا شام پھر وہ فخر ومباحات کا عالم

عالم مری نظروں میں جگر اور ہی کچھ ہے
عالم ہے اگر چہ وہی دن رات کا عالم



[/align][/align]
[/align][/align]
 

محمد نبیل خان

وفقہ اللہ
رکن
تا صبح وہ تصدیقِ محبت کے نطارے
تا شام پھر وہ فخر ومباحات کا عالم

عالم مری نظروں میں جگر اور ہی کچھ ہے
عالم ہے اگر چہ وہی دن رات کا عالم

واہ ۔ بہت خوب جناب ۔ زبردست انتخاب ہے
 

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
وہ سادگی حسن ، وہ محجوب نگاہی
وہ محشرِ صد شکر وشکایات کا عالم
ہمارے قاسمی صاحب کواللہ پاک نے یہ پاک صفت عطافرمائی ہے کہ وہ اپنے دل کی بات کچھ اس اندازسے کہتے ہیں کہ سانپ بھی مرجائے اورلاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔اس کوکہتے ہیں ایک تیرسے دوشکار۔
 
Top