غزل

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
غزل
خمار بارہ بنکوئی
ہم انہیں وہ ہمیں بھلا بیٹھے
دو گنہگار زہر کھا بیٹھے

آندھیوں جاؤ اب آرام کرو
ہم خود اپنا دیا بجھا بیٹھے

بے سہاروں کا حوصلہ ہی کیا
گھر میں گھبرائے درپہ آبیٹھے

جب سے بچھڑے وہ مسکرائے نہ ہم
سب نے چھیڑا تو لب ہلا بیٹھے

اٹھ کے اک بے وفا نے دے دی جان
رہ گئے سارے با وفا بیٹھے

حشر کا دن ہے ابھی دو ر خمار
آپ کیوں زاہدوں میں جا بیٹھے
 

ذیشان نصر

وفقہ اللہ
رکن
اٹھ کے اک بے وفا نے دے دی جان
رہ گئے سارے با وفا بیٹھے

حشر کا دن ہے ابھی دو ر خمار
آپ کیوں زاہدوں میں جا بیٹھے
 
Top