حضرت مولاناغلام محمدوستانوی مدظلہ

مفتی ناصرمظاہری

کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی
رکن
آپ نے مظاہرعلوم میں ۲۲سال کی عمرمیں جناب مولانامفتی محمدیحییٰ صاحب کوامتحان داخلہ دیاتھا، ۱۳؍شوال ۱۳۹۲ھ مطابق ۲۰؍نومبر۱۹۷۲ء کوباضابطہ مظاہرعلوم میں داخل ہوئے تھے۔
آپ نے شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدیونس مدظلہ سے بخاری شریف ،مسلم شریف ،حضرت مفتی محمدیحیٰ ؒسے طحاوی شریف ،فقیہ الاسلام حضرت مفتی مظفرحسینؒ سے ترمذی شریف اور حضرت مولاناسیدمحمد عاقل مدظلہ سے ابوداؤدشریف، موطاامام محمدپڑھنے کاشرف حاصل کیاتھا۔
شعبان ۱۳۹۳ھ میں سالانہ امتحان دیااورکامیاب ہوئے،آپ کے خصوصی رفقاء دورۂ حدیث شریف میں سے چندحضرات کے نام درج ذیل ہیں۔ مولاناعبدالرحیم جونپوری ناظم مدرسہ ریاض العلوم جون پور، مولانا سیدحبیب احمدباندوی ناظم جامعہ عربیہ ہتھورہ باندہ،مولاناقاری محمدادریس نسیمی صدرشعبۂ تجویدوقراء ت مظاہرعلوم (وقف) سہارنپور،مفتی محمدخالدمظاہری سہارنپوری مرتب فتاویٰ خلیلیہ، مولانامحمدرفیق مظاہری بڑودہ گجرات،مولانامظفرالحسن ابن مولاناعبدالمالک ؒناظم مالیات مظاہرعلوم( وقف )سہارنپوروغیرہ خصوصیت کے ساتھ لائق ذکرہیں۔
 
Last edited by a moderator:
Top